جادو سےحفاظت کا نسحہ:
(7560)…حضرتِ سیِّدُنااسماعیل بن اُمَیَّہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اگرمیں صبح شام یہ کلمات نہ پڑھتاتو یہودی مجھے بھونکنے والا کتا یارینکنے والا گدھا بنادیتے: ’’اَعُوْذُبِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَايُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّوَّلَافَاجِرٌالَّذِیْ يُمْسِکُ السَّمَاءَ اَنْ تَقَعَ عَلَى الْاَرْضِ اِلَّابِاِذْنِهٖ مِنْ شَرِّمَاخَلَقَ وَذَرَاَ وَبَرَاَ وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَحِزْبِهٖیعنی میںاللہ عَزَّ وَجَلَّکےکامل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں کہ جن سےکوئی نیک و بدتَجاوُزنہیں کر سکتا ہر اُس مخلوق کے شر سے جسے اُس نے پیدا کیا،پھیلایا اور ٹھیک کیا اورشیطان اوراس کے لشکر سےبھی اس ذات کی پناہ میں آتاہوں جو آسمان کو زمین پرگرنےسےروکےہوئے ہے مگر جب اس کاحکم ہو۔‘‘
اجتماعی دعا کی فضیلت:
(7561)…حضرتِ سیِّدُناابُومحمدمکّیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:جب40(مسلمان)بندےبارگاہِ الٰہی میں اپنےہاتھوں کودراز کرتےہوئےسوال کرتے ہیں اوران کا سوال ظُلْم وقَطعِ رحمی کا نہیں ہو تا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کے سوال کو پورا فرمادیتاہے۔
والدین کی نافرمانی سے بچو:
(7562)…حضرتِ سیِّدُناسعیدبن ابُوہِلالرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اس ذات کی قسم جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے ! جب کوئی شخص اپنےوالدین کی نافرمانی کرتاہےتواللہ عَزَّ وَجَلَّ اسےجلد عذاب میں گرفتار فرماتا ہے اور جب کوئی شخص اپنے والدین سے نیک سُلُوک کرنےوالا ہوتاہےتواللہ عَزَّ وَجَلَّاس کی عُمْرمیں اِضافہ فرمادیتاہےتاکہ وہ نیکی اور بھلائی اور زیادہ کرے۔
تورات کی ابتدا وانتہا:
(7563)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن رَباحرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکوفرماتےسنا:تورات کی ابتداسورۂ انعام کی ابتداہےاوراس کاخاتمہ سورۂ ہود کا خاتمہ ہے۔