٭…اللہ عَزَّ وَجَلَّارشادفرماتا ہے:جس نےقرآنِ کریم کی تصدیق کی،اس کےاحکام پرعمل کیااورمیری رضا کےلئے اس کی تعلیم دی تو میں اسے قیامت کے دن انبیا کاخلیفہ بناکر ان کی رفاقت عطاکروں گا۔
٭…کچھ لوگ ایک جگہ اکٹھےہوئےجن میں سے بعض بے رغبت ہوکر الگ ہوگئے اور طعنہ دےکر کہنے لگے: ”انہوں نے کوئی نیک عمل نہیں کیا۔“پس اس قول کی وجہ سےان میں خود پسندی آگئی۔خبردار! تم خود پسندی سے بچتے رہنا کیونکہ یہ ہلاکت و بربادی ہے۔
٭…جو آخرت میں عزت کا مقام چاہتا ہےاسے چاہئے کہ کثرت سےغوروفکرکرےعالِم بن جائےگا، ایک دن کےکھانے پر راضی رہےغنی بن جائےگا اور اپنی خطاؤں کو یاد کر کے کثرت سے روئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ جہنم کو اُس سے دورکردے گا۔
٭…اچھےطریقےاورعمل صالح کے ساتھ علم حاصل کرنا نبوت کا ایک حصہ ہے ۔
٭…مسلمان عالِمِ دِین،ابلیس اور اس کے لشکر پر ایک ہزار مسلمان عبادت گزاروں سے زیادہ سخت ہے کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے ذریعے مسلمانوں کو حرام سے بچاتا ہے ۔
٭…عنقریب تم جاہلوں کوآپس میں علم پرفخر کرتےدیکھو گےاور وہ علم کے متعلق ایک دوسرے سے یوں جھگڑیں گے جس طرح عورتیں مردوں پر جھگڑتی ہیں۔
٭…حضرتِ سیِّدُنامُوسٰی کَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَامنےبارگاہِ الٰہی میں عرض کی:اےپروردگارعَزَّ وَجَلَّ!تیراکون سا بندہ سب سے بڑا عالِم ہے؟ارشادہوا:جو علم سےکبھی سیر نہ ہو۔
٭…طالِبِ علم کی صبح و شام راہِ خدا میں ہوتی ہے ۔
٭…علم حاصل کرو اور اس میں عاجزی اختیار کرو کیونکہ ملائکہ بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے تواضع کرتے ہیں۔
نظْرِ رحمت سے محروم:
(7556)…حضرتِ سیِّدُنایزیدبن عُمَیْررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:ضرورکچھ لوگ قرآن کوگانےوالیوں اوراونٹوں کےحُدِی خوانوں(1)سےزیادہ اچھی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…حدی یا حدا وہ گانا ہے جس سے اونٹ کو مستی دلا کر چلایا جاوے اونٹ گانے کا عاشق ہے جیسے سانپ خوش آواز کا، …☜