Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
502 - 531
جہنمی زنجیر کا وزن:
(7549)…حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاراس فرمانِ باری تعالیٰ:
فِیۡ سِلْسِلَۃٍ ذَرْعُہَا سَبْعُوۡنَ ذِرَاعًا فَاسْلُکُوۡہُ ﴿ؕ۳۲﴾  (پ۲۹،الحاقة:۳۲)	
ترجمۂ کنز الایمان: ایسی زنجیرمیں جس کا ناپ ستّر ہاتھ ہے اسے پرو دو۔
	کی تفسیرکرتےہوئےفرماتےہیں:اگرپوری دنیاکالوہابھی اس زنجیرکی ایک کڑی کےساتھ وزن کیا جائے  تب بھی اس کے وزن کو نہ پہنچے۔ 
(7550)…حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:جب کسی شخص کوجہنم کاحکم ہوگاتوایک لاکھ یااس سےزائدفرشتےاس کی طرف لپکیں گے۔
سُلگایاہواسمندر:
(7551)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتےہیں:حضرت کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنے]اس آیتِ مبارکہ:
 وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوۡرِ ۙ﴿۶﴾ (پ۲۷،الطور:۶)ترجمۂ کنزالایمان:اورسلگائےہوئےسمندر(کی قسم)کی تفسیر[ میں فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بروزِ قیامت  سمندرکوسلگاکر  جہنم کی آگ بنادے گا۔
خَلِیْلُاللہعَلَیْہِ السَّلَامکی  روح کیسے  قبض  ہوئی؟
(7552)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن رَباحرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناملَکُ الموتعَلَیْہِ السَّلَامحضرتِ سیِّدُناابراہیمخَلِیْلُاللہعَلَیْہِ السَّلَام کےپاس روح قبض کرنےکےلئےآئےتوآپ  گھرمیں موجودنہ تھے،اسی دوران تشریف لےآئےاور ملَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَامکواپنے گھر میں دیکھ کر پوچھا:تم کون ہو؟ جواب دیا :میں ملَکُ الموت ہوں ۔ فرمایا:تم جھوٹ کہہ رہے ہو،ملَکُ الموت کی ایک معروف نشانی ہے۔چنانچہ ملَکُ الموتعَلَیْہِ السَّلَامنےاپناچہرہ اپنی گدی کی جانب گھمادیااورحضرتِ سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَامیہ منظر دیکھ کر بے ہوش ہو گئے، جب ہوش آیا تو حضرتِ سیِّدُنا ملَکُ الموت،حضرتِ سیِّدُناابراہیم ،حضرتِ سیِّدَتُناسارہ اورحضرتِ سیِّدُنااسحاقعَلَیْہِمُ السَّلَامسب رونے لگے۔