Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
499 - 531
میں تجھ سے صرف اپنی جان کا سوال کرتاہوں۔حضرتِ سیِّدُناموسٰی کلیمُ اللہعَلَیْہِ السَّلَامعرض گزار ہوں گے:میں اپنی مناجات کےوسیلےسےصرف اپنی جان کاسوال کرتاہوں۔حضرتِ سیِّدُنا عیسٰیرُوْحُاللہعَلَیْہِ السَّلَام عرض کریں گے:تونےمجھےجوفضیلت عطافرمائی اس کےوسیلےسےمیں اپنےلئےہی سوال کرتاہوں،میں تجھ سےاپنی ماں مریم کےلئےبھی سوال نہیں کرتا۔
	جبکہ ساقِیِ کوثر، شافِعِ محشرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم عرض کریں گے:اُمَّتِیْ اُمَّتِیْ!یعنی میری امت، میری امت!آج میں تجھ سےاپنی جان کاسوال نہیں کرتا،میں توبس اپنی اُمَّت کاسوال کرتاہوں۔ربِّ جلیلعَزَّ  وَجَلَّ ارشادفرمائےگا:آپ کی اُمَّت کےاولیاپر نہ کوئی خوف ہےاور نہ ہی وہ غمگين ہوں گے،مجھےاپنی عزت وجلال کی قسم!آپ کی امت کےمعاملےمیں آپ کی آنکھوں کوٹھنڈاکروں گا۔پھرفرشتےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کےحضور کھڑےہوکرانتظارکریں گےکہ انہیں کیاحکم دیا جاتاہے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشادفرمائےگا:اےفرشتو!اُمَّتِ محمدیہ کےان  لوگوں کوآگ میں ڈال دوجو گناہِ کبیرہ پر ڈٹے رہے،میں ان سے بہت ناراض ہوں کیونکہ انہوں نے دنیا میں میرے اَحکام کی پروا نہیں کی، میرے حق کو ہلکا جانا،میری عزت کی بےحرمتی کی،لوگوں کاخوف کیاجبکہ  میرا خوف نہ رکھاحالانکہ میں نے انہیں اپنے فضل سےدیگرامتوں پرعزت عطا فرمائی، نہ انہوں نے میرے فضل کو پہچانا نہ میری نعمت کی قدرکی۔اس وقت  عذاب کےفرشتےمَردوں کو داڑھیوں اورعورتوں کو چوٹیوں سےپکڑکرجہنم کی طرف لےجائیں گے،اس اُمَّت کےسواجوبھی شخص جہنم میں ڈالاجائےگااس کا چہرہ سیاہ،پاؤں میں بیڑیاں اورگردن میں طوق ہوگا، جبکہ اس اُمَّت کےگناہ گارجہنم میں اپنےچہرےسلامت لےکرجائیں گے،جب یہ داروغَۂ جہنم حضرتِ سیِّدُنا مالِک عَلَیْہِ السَّلَامکےپاس پہنچیں گےتو وہ ان سے پوچھیں گے:اےبدنصیبو!تم کس کی اُمَّت ہو؟میرے پاس اب تک تم سے اچھے چہرےوالا کوئی نہیں آیا۔وہ کہیں گے:ہم قرآن والی اُمَّت ہیں۔ وہ کہیں گے:اےبدنصیبو! کیاقرآن حضرتِ سیِّدُنامحمدمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپرنازل نہیں ہوا؟
محشر میں’’یارسولَ اللہالمدد‘‘کےنعرے :
	یہ لوگ چیخ کرروتے ہوئےپکاریں گے:وَامُحَمَّدَاہ!یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مدد کیجئے۔