Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
498 - 531
جہنم کے چار پُل:
(7543)…حضرتِ سیِّدُناعطا بن یسارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاربیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:جہنم میں چارپُل ہیں،پہلے پل پرقطْعِ رحمی کرنے والےبیٹھے ہوں گے،دوسرےپر مقروض ہوں گے حتّٰی کہ اپناقرض اداکردیں،تیسرےپرخیانت کرنے والےہو ں گےاورچوتھےپرتکبر کرنے  والے ہوں  گے۔رحمَتِ الٰہی کہےگی: اےپروردگار! سلامتی عطا فرما،سلامتی عطا فرما ۔    
(7544)…حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاراس فرمانِ باری تعالیٰ:
عَلَیۡہَا تِسْعَۃَ عَشَرَ ﴿ؕ۳۰﴾  (پ۲۹،المدثر:۳۰)	ترجمۂ کنز الایمان:اس پراُنِّیْس داروغہ ہیں۔
	کی تفسیرمیں فرماتےہیں:ان میں سےہرفرشتےکےہاتھ میں دومنہ والالوہے کا ہتھوڑا ہو گا جب وہ اس سے کسی جہنمی کو مارے گا تو وہ70ہزار سال کی مسافت جہنم کی  گہرائی میں چلا جائے گا۔
(7545)…حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاراس فرمانِ باری تعالیٰ:
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَۃَ ﴿۱۱﴾۫ۖ  (پ۳۰،البلد:۱۱)	ترجمۂ کنز الایمان:پھر بے تأمُّل گھاٹی میں نہ کودا۔
	کی تفسیرکرتےہوئےفرماتےہیں:”الْعَقَبَۃَ “ جہنم میں ستَّرواں  درجہ ہے۔ 
اُمَّتِی اُمَّتِی:
(7546)…حضرتِ سیِّدُنازَاذَانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانبیان کرتے ہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکویہ بیان کرتے سناکہ جب قیامت کادن آئےگا تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّاولین وآخرین کو ایک میدان میں جمع فرمائے گا، فرشتے اُترکرصفیں بنالیں گے،پھراللہ عَزَّ  وَجَلَّارشادفرمائےگا:اےجبریل!جہنم کولےآؤ۔وہ جہنم کو اس طرح لائیں گے کہ اسے70ہزار لگاموں سے کھینچا جا رہا ہوگااورابھی وہ مخلوق سے100برس کی مسافت پرہوگاتوایسا چنگھاڑےگاجس سے تمام لوگوں کے دل دَہَل جائیں گے،پھرجب دوبارہ چنگھاڑےگا تو کوئی مُقَرَّب فرشتہ اورنبی مُرسَل ایسا نہ ہوگاجو گھٹنوں کےبل نہ ہو جائے،پھرجب تیسری مرتبہ چنگھاڑے گا تو لوگوں کے دل حلق میں آجائیں گے اوروہ بدحواس ہوجائیں گے،ہرشخص خوف کے مارےاپنےاَعمال کے وسیلےسےپناہ مانگےگاحتّٰی کہ حضرتِ سیِّدُناابراہیمخلیلُاللہعَلَیْہِ السَّلَامعرض کریں گے:میری دوستی کا واسطہ