Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
497 - 531
ہم مسجدمیں حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکی پَنْدونصیحت سن رہےتھے،اسی دوران امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہتشریف لائےاورایک طرف بیٹھ کرفرمایا:اےکعب!ہمیں خوف دلاؤ۔انہوں نےکہا:اس ذات کی قسم جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے!جب جہنم کو لایا جائے گا تو وہ سانسیں لےرہاہوگاحتّٰی کہ جب وہ قریب آجائےگاتواتنی  شدّت  سے چنگھاڑے گا کہ ہر نبی،صدیق  اورشہید اپنے گھٹنوں کےبل گرےعرض کرےگا:’’اےپروردگارعَزَّ  وَجَلَّ!آج میں تجھ سے فقط اپنی بخشش کا سوال کرتا ہوں۔‘‘امیرالمؤمنین!اگرآپ70 نبیوں کے برابر اعمال کر لیں تب بھی یہی گمان رکھیں کہ شاید میری نجات نہ ہو۔حضرتِ سیِّدُناعُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےفرمایا:اللہعَزَّ  وَجَلَّکی قسم!مُعامَلہ بہت سخت ہے۔
(7540)…حضرتِ سیِّدُناحُمَیْدبن ہِلالرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ کچھ لوگ  حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکےہمراہ سفرپر روانہ ہوئے،رات دن سفرکرتے رہے حتّٰی کہ نیندنے انہیں نِڈھال کردیا۔انہوں نےآپ سےمسلسل سفر کی مَشَقَّت بیان کی توآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:ابھی توتم نے اتنافاصلہ بھی طے نہیں کیاجتنی جگہ میں  ایک جہنمی  بیٹھےگا۔
آنسو لگام بن جائیں گے:
(7541)…حضرتِ سیِّدُنازید بن دِرہم اَزْدِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیکوایک شخص نے بتایا کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارریت کے ٹیلےسے گزرے تورُک کرفرمانےلگے:جتنے پانی سےیہ ٹیلاتَرْبَتَرہوجائے قیامت کےدن لوگ اس سےبھی زیادہ آنسوبہائیں گے،پھرروئیں گےحتّٰی کہ آنسوان کی لگام بن جائیں گے۔
اطاعَتِ الٰہی عذاب  سے آسان ہے:
(7542)… حضرتِ سیِّدُناقتادہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:حضرت کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاربیان کرتےہیں کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضَۂ میں کعب کی جان ہے!اگرتم مشرق میں ہواورجہنم مغرب میں  پھراسے وہیں پر کھول دیا جائے تو اس کی گرمی کی شدت سےتمہارا بھیجا نتھنوں سے باہرآجائےگا۔اے لوگو! کیاتم اسےقبول کروگے؟کیاتم جہنم کی آگ برداشت کر سکتےہو؟اےلوگو!اطاعَتِ خداوندی تمہارے لئےاس سے زیادہ آسا ن ہے لہٰذااُس کی اطاعت کرو۔