Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
495 - 531
یَوْمَ تُبَدَّلُ الۡاَرْضُ غَیۡرَ الۡاَرْضِ وَالسَّمٰوٰتُ  (پ۱۳،ابراھیم:۴۸)	
ترجمۂ کنز الایمان: جس دن بدل دی جائے گی زمین اس زمین کے سوا اور آسمان۔
	تفسیر کرتے ہوئےفرماتےہیں:آسمان تبدیل ہوکر جنت بن جائیں گےاورزمین ایسےبدلےگی کہ سمندر کی جگہ آگ ہو گی۔
عذابِ جہنم سےمامون:
(7535)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن دینارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاربیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:میں نے تورات  شریف میں یہ لکھاپایاکہ”جس کی آنکھ سےخوفِ خدا کے سبب مکھی کےبرابرآنسونکلااللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسےجہنم کےعذاب سے امن عطافرمائےگا۔‘‘
زمہریرکیاہے؟
(7536)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتےہیں:حضرتِ کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاربیان کرتےہیں کہ ’’جہنم میں زَمْہَرِیْرنامی ایک اتنی ٹھنڈی وادی ہے کہ اس کی ٹھنڈکی وجہ سے جہنمیوں کی ہڈیوں سے گوشت جھڑ نے لگے گا حتّٰی کہ وہ جہنم   کی گرمی مانگیں گے۔‘‘
اچھے اوربُرے لوگوں کے پیشواؤں کا حال:
(7537)…حضرتِ سیِّدُناعطا بن یَسارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاربیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:بھلائی کے کاموں میں لوگوں کی سربراہی کرنے والےکوبروزِقیامت بُلاکرکہاجائے گا:اپنےرب عَزَّ  وَجَلَّکواپنےاعمال کےبارےمیں جواب دو۔پھراسےبارگاہِ الٰہی میں پیش کردیا جائےگا۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس سےبلاحجاب ملاقات فرمائےگااوراسےجنت کا مُژدہ سنایاجائے پھروہ اپنا اور نیکی کے کاموں میں ساتھ دینے والوں کا مقام ومرتبہ دیکھےگا،اسے کہا جائے گا:یہ فلاں کا ٹھکانا ہےاوریہ فلاں کا ٹھکاناہے۔پھروہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی جانب سے تیارکردہ اپناانعام واکرام دیکھےگااوراپنا مقام  سب رُفَقاسےافضل پائےگاپھراسے جنتی لباس پہنایاجائےگا،اس کی تاج پوشی کی جائے گی اورجنت کی خوشبو لگائی جائے گی ،اس کاچہرہ  چاند کی