لئےسر جھکالیاتومیں نےکہا:امیرالمؤمنین!کیاآپ نےقرآنِ کریم میں یہ باتیں نہیں پائیں؟توآپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےفرمایا:کس مقام پر؟میں نےکہا:اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس آیتِ طیبہ میں ارشادفرماتا ہے:
یَوْمَ تَاۡتِیۡ کُلُّ نَفْسٍ تُجٰدِلُ عَنۡ نَّفْسِہَا وَتُوَفّٰی کُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ ہُمْ لَا یُظْلَمُوۡنَ ﴿۱۱۱﴾
(پ۱۴،النحل:۱۱۱)
ترجمۂ کنز الایمان:جس دن ہر جان اپنی ہی طرف جھگڑتی آئے گی اور ہر جان کو اس کا کیا پورا بھردیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔
یہ سن کرآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ خاموش ہو گئے۔
جہنم پرمامورفرشتے:
(7531)…حضرتِ سیِّدُناابوعَوَّامرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:جہنم پر مامورہرفرشتےکاکاندھاایک سال کی مُسافَت جتناچوڑاہےاورہرایک کےپاس دومنہ والا لوہے کا ہتھوڑا ہےجب وہ اس سے کسی کو ماریں گےتووہ سات لاکھ سال جہنم کی گہرائی میں گرتاچلا جائےگا۔
تکبر کرنے والوں کا انجام:
(7532)…حضرتِ سیِّدُناابُومُصْعَبرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہاپنےوالدسےروایت کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:مُتکَبِرین بروزِقیامت انسانی شکل میں چیونٹیوں کی مانندجمع کئے جائیں گے، ان پر ہر طرف سے ذلت چھائی ہوگی،انہیں جہنم کی گہرائی میں پھینک کر جہنمیوں کا خون، قے اور پیپ پلایا جائے گا۔
(7533)…حضرتِ سیِّدُناابُومَروانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اس ذات کی قسم جس نےحضرتِ سیِّدُنامُوسٰیعَلَیْہِ السَّلَامکےلئےسمندرکوپھاڑا!اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تورات میں یہ آیت نازل فرمائی کہ وہ قیامت کے دن تکبر کرنے والوں کو جمع فرمائے گا۔اس کے بعد حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار نے پچھلی روایت کی مثل بیان فرمایا۔
آیتِ مبارکہ کی تفسیر:
(7534)…حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاراس فرمانِ باری تعالیٰ: