کس قبیلےسے؟میں نےکہا:بنوہاشِم سے۔پوچھا:کون سےبنوہاشم؟میں خاموش رہا،دوبارہ پوچھاتومیں نےکہا: علی کاغلام ہوں۔پوچھا:کون علی؟میں خاموش رہا،آپ نےمیرےسینےپرہاتھ رکھ کرفرمایا:اللہعَزَّ وَجَلَّ کی قسم! میں بھی امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکا غلام ہوں،مجھےمُتَعَدد لوگوں نے بتایاکہ انہوں نےحضورنبی رحمت،شفیْعِ امتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوارشادفرماتےسنا:مَنْ کُنْتُ مَولَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہٗیعنی جس کا میں مولاہوں علی بھی اس کےمولا ہیں۔(1)پھراپنےغلام مزاحم سےفرمایا:ان جیسے لوگوں کوکتنادیتے ہو؟عرض کی:100یا200درہم۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:انہیں 50دینار دےدو۔
حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن ابوداودرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی بیان کردہ روایت کےمطابق انہوں نے60دینار حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکی غلامی کی وجہ سےدیئےاورفرمایا:اپنےشہرچلےجاؤعنقریب تمہیں تمہارےحصہ مل جائےگاجتناتم جیسےلوگوں کودیاجاتاہے۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
حضرتِ سیِّدُنا کَعبُ الاَحْبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار
حضرتِ سیِّدُناابواسحاق کعب بن ماتعُ الاَحْبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاربھی تابعین کرام میں سےہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہآسمانی صحائف وکتابوں کےبہترین عالِم،رازکی باتوں کوظاہرکرنےوالےاوران باتوں پرموجود شہادتوں اورتائید کرنے والے آثار کی طرف اشارہ کرنے والے ہیں۔
عُلَمائے تَصَوُّف فرماتے ہیں:بُروں سے دوری اور نیکوں سے دوستی کا نامتَصَوُّف ہے۔
حساب وکتاب سےبےخوف:
(7512)…حضرتِ سیِّدُنایزیدبن قَوذَررَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاَحْبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:متقی مومن اورنیک غلام حساب سےمحفوظ رہیں گےاوران کےلئےخوشخبری ہےکہاللہ تعالیٰ نےانہیں کس طرح ان کے شہروں میں محفوظ رکھا،بے شکاللہ عَزَّ وَجَلَّجب اپنےمومن بندےکو پسند
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب المناقب،باب مناقب علی بن ابی طالب،۵/ ۳۹۸،حدیث:۳۷۳۳