دنیا وآخرت کا بہترین کھانا:
(7505)…حضرتِ سیِّدُناربیعہ بن کَعْبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ پیارےمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اَفْضَلُ طَعَامِ الدُّنْیَاوَالْاٰخِرَۃِ اللَّحْمُیعنی دنیاوآخرت کاسب سےبہترین کھاناگوشت ہے۔(1)
عجوہ کھجورکی فضیلت:
(7506)…حضرتِ سیِّدُناسعدبن اَبی وقاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ سرکارِمدینہ، راحَتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:جس نےصبح کےوقت مدینےکی سات عجوہ کھجوریں کھائیں اسے شام تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکے گی۔(2)
(7507)…حضرتِ سیِّدُنازیدبن ثابترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ مصطفٰےجانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےاس آیتِ مُبارَکہ کی تلاوت فرمائی:
فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَہٗۤ اَحَدٌ ﴿ۙ۲۵﴾ وَّ لَا یُوۡثِقُ وَ ثَاقَہٗۤ اَحَدٌ ﴿ؕ۲۶﴾ (پ۳۰،الفجر:۲۵، ۲۶)
ترجمۂ کنز الایمان:تواس دن اس کاسا عذاب کوئی نہیں کرتا اور اس کا سا باندھنا کوئی نہیں باندھتا۔
آگ کی پکی چیزکھانےپروضو:
(7508)…حضرتِ سیِّدُناابوہُریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:میں نےرسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوارشادفرماتےسنا:تَـوَضَّئُوْامِمَّامَسَّتِ النَّاریعنی جسےآگ پکائےاس سےوضوکرو(3)۔(4)
توحیدپرقائم رہنے کا انعام:
(7509)…حضرتِ سیِّدُناابومُوسٰی اَشْعَریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ سرکارِمدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…الضعفاء،الجزء الثالث،ص۹۷۸،الرقم:۱۲۶۶،عمرو بن بکرالسکسکی
2…مسندامام احمد،مسند ابی اسحاق سعد بن ابی وقاص،۱/ ۳۵۶،حدیث:۱۴۴۲
3…(اس حدیث کا)مطلب یہ ہے کہ آگ کی پکی چیزکھاکر ہاتھ دھونااورکلی کرنابہترہے۔پھل فروٹ کھانےکےبعداس کی ضرورت نہیں،ایک بارحضورعَلَیْہِ السَّلَامنےگوشت کھاکرہاتھ دھوئے،کلی کی اورفرمایاآگ کی پکی چیزکاوضویہ ہے،کھانا کھا کرہاتھ دھونا مستحب ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۱/ ۲۴۶،ملتقطاً)
4…مسلم،کتاب الحیض،باب الوضوء مما مست النار،ص۱۹۱،حدیث:۳۵۲