Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
484 - 531
(7501)…حضرتِ سیِّدُناابوہُریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےروایت ہےکہ حضورنبی رحمت،شفیْعِ اُمَّتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اگرقرض دارمفلس ہوجائےاورکوئی شخص بِعَیْنہٖ اپنامال اس کےپاس پائے تو وہی اس کا زیادہ حق دار ہے(یعنی وہ چیز دوسرے قرض داروں کو نہیں دی جائے گی) (1)۔(2)
غَیْرُاللہسےمددکاجواز:
(7502)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتےہیں کہ حضورنبی اکرم،نُورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےیہ دعاکی:اَللّٰهُمَّ اَعِزَّ الْاِسْلَامَ بِاَحَبِّ الرَّجُلَيْنِ اِلَيْکَ عُمَرَ اَوْاَبِیۡ جَهْلٍیعنی اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ! عُمَراورابو جہل میں سے جو تجھےپسند ہو اس کے ذریعے  اسلام کو قوّت عطا فرما۔(3)
خسارے کے لمحات:
(7503)…اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُناعائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسےمروی ہےکہ حضورپرنور،شافِعِ یومُ النُّشُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:ابن آدم کاجولمحہذِکْرُاللہکےبغیرگزرابروز قیامت وہ اس کے لئے خَسارہ ہو گا۔(4)
سب سےبڑھ کرسخی:
(7504)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتےہیں:جب حضرتِ سیِّدُناجبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام(ماہِ رمضان میں)حضورنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسےقرآنِ عظیم کادورکرتےتوآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تیزچلنےوالی ہواسےبھی زیادہ سخاوت فرماتے۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…حضرت سیِّدُناامام ابوجعفرطحاویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیاس کی شرح میں فرماتےہیں:یہاں اس سےمرادامانت اورعاریت کےطورپررکھی گئی چیزیں جورکھوانےوالےکی ملک ہوتی ہیں،مالک اسےبِعَیْنِہٖ پائےتووہی اس کازیادہ حق دارہے،فروخت کی گئی چیزیں مرادنہیں کیونکہ ان سےبیچنےوالےکی ملک زائل ہوجاتی ہے۔
2…مسندامام احمد،مسند ابی ھريرة،۳/ ۵۸۲،حدیث:۱۰۶۰۱ 
3…ترمذی،کتاب المناقب،باب فی مناقب ابی حفص...الخ،۵/ ۳۸۳،حدیث:۳۷۰۱
4…معجم اوسط،۶/ ۱۴۸،حدیث:۸۳۱۶
5…بخاری،کتاب بدء الوحی،باب:۵، ۱/ ۹،حدیث:۶