حبیْبِ لبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الشَّابَ الَّذِیْ یُفْنِی شَبَابَہٗ فِیْ طَاعَۃِ اللہ یعنیاللہعَزَّ وَجَلَّاس نوجوان کو پسندفرماتاہےجس نےاپنی جوانی اطاعَتِ الٰہی میں گزاری۔(1)
مصیبت کے وقت کیاکہیں؟
(7497)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن جعفربن ابوطالبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں کہ مجھےمیری والدہ ماجدہ حضرتِ سیِّدَتُنااسماءبنْتِ عُمَیْسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانےچندایسے کلمات سکھائےجورسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انہیں سکھائے تھے کہ مصیبت کے وقت یہ کہو:اَللهُ اَللهُ رَبِّیْ لَا اُشْرِکُ بِهٖ شَيْئًایعنی صرف اللہ عَزَّ وَجَلَّہی میرا ربّ ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔
(7498)…حضرتِ سیِّدُناعُمَربن ابُوسَلَمَہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:میں نےحضورنبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوایک کپڑاپہنےنمازپڑھتےدیکھا،آپ نےاس کےدونوں اطراف اپنےدائیں اور بائیں شانوں(مبارک کاندھوں) پرڈالے ہوئےتھے۔(2)
(7499)…حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےایک دن حضرتِ سیِّدُناسائِب بن یزید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےپوچھا:کیا آپ نے کسی صحابی کو دیکھا ہے کہ وہ (صرف ایک)چادراوڑھ کر گھرسےباہر نکلے ہوں؟فرمایا:ہاں دیکھا ہے اوراگر آج کے دور میں کوئی اس طرح کرے تو اسےمجنون کہاجائے گا(3)۔
حضرت سیِّدُناشیخ حافظابونُعَیْم احمدبن عبْدُاللہاصفہانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناسائِب بن یزیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ صحابی ہیں،آپ حضرتِ سیِّدُنانَمِربن قاسِطرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکےبھانجے ہیں،ہجرت کے سال پیداہوئے، حضورنبی کریمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے آپ کے سر پر ہاتھ پھیر کر آپ کے لئےدعا فرمائی تھی۔
(7500)…حضرتِ سیِّدُنایوسف بن عبدُاللہبن سلامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنےوالدسے روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی پاک،صاحِبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکبھی کبھی آسمان کی طرف نگاہ اٹھاکرکلام کیا کرتے تھے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مقاصدالحسنة،حرف الهمزة ،ص۱۳۰،حدیث:۲۴۱
2…بخاری،کتاب الصلاة،باب الصلاة فی الثوب الواحد ملتحفا بہ،۱/ ۱۴۳،حدیث:۳۵۴
3…ہمارے عُرف چونکہ اسے معیوب سمجھاتاہےلہٰذاعرف کالہٰذکرتےہوئےایسالباس پہن کرگھرسےنہ نکلاجائے۔