Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
482 - 531
سیِّدُنا عُمَر بن عبدُالعزیزعَلَیْہِ الرَّحْمَہسے مروی اَحادیث
	حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزبن مَروان بن حَکَم بن ابوالعاص بن اُمَیّہ بن عبْدِشَمْسرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےمُتَعَدَّدصحابہ وکِبارتابعین عِظامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے احادیث روایت کی ہیں۔
	چندکےاسمائےگرامی یہ ہیں:حضرتِ سیِّدُناانس بن مالك،حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عُمَر،حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن جعفر،حضرتِ سیِّدُناعُمَربن ابوسلمہ مَخْزومی،حضرتِ سیِّدُناسائِب بن يزيد،حضرتِ سیِّدُنايوسف بن عبداللہبن سلام اورحضرتِ سیِّدَتُناخولہ بنْتِ حكیمرِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن۔
	جبکہ تابعین اورتبع تابعین میں سےحضرتِ سیِّدُناابوبكربن عبْدُالرحمٰن بن حارث بن ہِشام،حضرتِ سیِّدُناسالِم بن عبدُاللہبن عُمَر،حضرتِ سیِّدُناعُروہ بن زُبَيْر،حضرتِ سیِّدُناابوسلمہ بن عبْدُالرحمٰن بن عوف، حضرتِ سیِّدُناعامِربن سَعدبن ابی وقاص،حضرتِ سیِّدُناخارِجَہ بن زيد بن ثابت، حضرتِ سیِّدُناعُبَـیْدُاللہ بن عبدُاللہبن عُتْبَہ،حضرتِ سیِّدُناابوبردہ بن مُوسٰى اشعری،حضرتِ سیِّدُناابراہیم بنعبدُاللہبن قارِظ،حضرتِ سیِّدُنا ربيع بن سَبْرہ جُہَنِی،حضرتِ سیِّدُنامحمدبن مسلم بن شِہاب زُہری اوران کےعلاوہ دیگرصحابَۂ کرام وتابعین عظام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی اولادسے احادیث لی ہیں۔جہاں تک ہماری رسائی ہوئی ہم نے اس کتاب کے علاوہ ایک اور جگہ آپ کی مَسانِیْد ومرویات کو جمع کیا ہے ان میں سے چند یہاں بیان کرتے ہیں۔
ہر شخص نگران ہے :

(7495)…حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنے عبْدُالملِک بن مَروان کو لکھا کہ تم حاکم ہو تم سےتمہاری رعایاکےبارے میں بازپُرس ہو گی،حضرتِ سیِّدُناانس بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں: میں نےاللہعَزَّ  وَجَلَّکےمحبوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوارشادفرماتےسنا:كُـلُّكُمْ رَاعٍ وَّكُلُّكُمْ مَسْئُوْلٌ عَنْ رَّعِيَّتِہٖ یعنی تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور ہرایک سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا۔(1)
بارگاہِ الٰہی کا پسندیدہ جوان:
(7496)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسےمروی ہےکہ اللہعَزَّ  وَجَلَّکےپیارےحبیب، 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب النکاح،باب المرأة راعية فی بیت زوجھا،۳/ ۴۶۴،حدیث:۵۲۰۰،عن ابن عمر