Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
473 - 531
فتوے لگا کر اپنی شہادت توڑ دی اور اپنی بدعت کے سبب ان سے الگ ہو گئے، تم نے ہر قسم کی تقدیر کا انکار کیا، موت کےمُقَرَّرہ وقت کاانکارکیا،اعمال اوررزق کےمنکرہوئےتو اب تمہارےہاتھوں میں ایساکوئی وصف نہیں بچا جس پر اسلام کی بنیاد ہے تم  تو اسے توڑ کر اس سے خارج ہو گئے۔

٭…٭…٭…٭…٭…٭
سیِّدُناعبْدُالْمَلِک بن عُمَربن عبْدُالْعَزِیْزرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمَا
	امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکےصاحبزادےحضرتِ سیِّدُناعبْدُ الملِک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبھی تابعین کرام میں سےہیں۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبہت ہوشیار،بہت مُحتاط،حق کو نافذکرنے اورباطل کومٹانےوالےتھے۔
	عُلَمائےتَصَوُّف فرماتےہیں:خطروں سےہوشیاراورباطل سےدوررہنےکانام تَصَوَّف ہے۔
کوئی لمحہ نفاذِحق  سے خالی نہ ہو:
(7478)…حضرتِ سیِّدُناسَیّارابُوالحکمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعبْدُالملِکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنےوالدِماجدحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزسےکہا کرتے تھے:اباجان!آپ حق قائم کیجئےاگرچہ  دن کا ایک لمحہ باقی ہو۔
بیٹاہوتوایسا:
(7479)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن یعلیٰ محاربیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیسےمروی ہےکہ ایک شامی بزرگ کابیان ہے: ہمارے خیال میں حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکوعبادت کاذوق و شوق اپنےبیٹےحضرتِ سیِّدُنا عبْدُالملِکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو دیکھ کرحاصل ہوا۔
(7480)…حضرتِ سیِّدُناسُلیمان بن حبِیْب مُحارِبِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعبْدُ الملِکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے والدگرامی کےدورِخلافت میں طاعون کےمرض میں مبتلاہوکروفات پاگئے