Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
463 - 531
کی مغفرت کو پہلے ہی سےذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیۡنَہُمْ (پ۲۶،الفتح:۲۹)	
ترجمۂ کنز الایمان:کافروں پرسخت ہیں اورآپس میں نرم دل۔
	اورارشاد فرمایا:
لِّیَغْفِرَ لَکَ اللہُ مَا تَقَدَّمَ مِنۡ ذَنۡۢبِکَ وَ مَا تَاَخَّرَ  (پ۲۶،الفتح:۲)	
ترجمۂ کنز الایمان:تاکہاللہتمہارےسبب سےگناہ بخشے تمہارے اگلوں کے اور تمہارے پچھلوں کے۔
	اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو پہلے سے علم نہ ہوتا تو وہ ان کے عمل کرنے سے پہلے ان کی مغفرت نہ فرماتا ، ان کی پیدائش سے پہلے  انہیں فضیلت عطا نہ فرماتا اور ایمان لانے سے پہلے انہیں اپنی رضا کا پروانہ عطا نہ فرماتا پھر دیکھوتو اللہ عَزَّ  وَجَلَّنےان کےعمل کرنے سے پہلےہی ان کےمومن اورعمل کرنےوالےہونے کی خبردیتے ہوئے ارشاد فرمایا:
تَرٰىہُمْ رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوۡنَ فَضْلًا مِّنَ اللہِ وَ رِضْوٰنًا ۫  (پ۲۶،الفتح:۲۹)	
ترجمۂ کنز الایمان:توانھیں دیکھےگارکوع کرتےسجدے میں گرتے اللہکا فضل ورضا چاہتے۔
	تم یہ کہتے ہو کہ بندے اس بات کے مالک ہیں کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّنے ان کے جن اعمال کے کرنے کی خبر دی ہے وہ اسے رد کر دیں اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے فرمان کے باوجود وہ کفر پر قائم رہیں گےگویا تم نے بندوں کے لئے یہ مان لیا کہ جو انہوں نے کفر وغیرہ چاہاوہ ہوکررہےگااورجواللہ عَزَّ  وَجَلَّنےاپنی وحی میں چاہاوہ نہ ہوگا۔یاد رکھو!تم غلط کہتے ہوکیونکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی حُجّت پوری ہے جیساکہ اس فرمان سےمعلوم ہوتا ہے:
لَوْلَاکِتٰبٌ مِّنَ اللہِ سَبَقَ لَمَسَّکُمْ فِیۡمَاۤ اَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۶۸﴾  (پ۱۰،الانفال:۶۸)	
ترجمۂ کنز الایمان:اگر اللہپہلے ایک بات لکھ نہ چکا ہوتا تو اےمسلمانوتم نے جو کافروں سے بدلے کا مال لے لیااس میں تم پر بڑا عذاب آتا۔
	اس سےپتاچلاکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کاحکم نازل ہونےسےپہلےصحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےبدر کے قیدیوں سے جو مال لیا  تھااللہ عَزَّ  وَجَلَّنےاس عمل کو پہلےہی معاف لکھ دیا تھا۔