Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
462 - 531
کے لئے ہدایت کاارادہ نہ فرمایااسے کفر میں بھٹکتا چھوڑدیا تو اس کی گمراہی ہدایت کےمقابلےمیں اس کے زیادہ قریب ہو گئی۔
قدریہ کے  عقائد:
	تمہاراعقیدہ ہے کہ ”اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے تمہارے دلوں میں اطاعت اورمَعْصِیَت کو رکھ دیا ہے اب تم اپنے اختیار سے اس کی فرمانبرداری کرتےاور اپنے اختیار سےاس کی نافرمانی سے بچتےہواور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس بات سے فارغُ البال ہے کہ اپنی رحمت سے کسی کو خاص کرے یا کسی کو اپنی نافرمانی سے روکے۔“(مَعَاذَاللہ)
	تمہاراعقیدہ یہ ہےکہ ”نرمی، آسانی اور نعمتیں ہی تقدیرمیں شامل ہیں جبکہ تم اعمال اس سے خارج مانتے ہو اور اس چیز کا بھی انکار کرتے ہو کہ پہلے ہی سے کسی کے لیے اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے ہدایت یا گمراہی مقدر فرما دی ہے، اِذنِ خداوندی کے بغیر خود ہی ہدایت پانےاوراس  کی طاقت واجازت کے بغیر خود کو گمراہی سے بچانے کی بات کرتے ہو۔“(معاذ اللہ)
ان عقائد کارد:
	یادرکھو!جس نےیہ عقیدہ رکھاوہ حد سے بڑھ گیا کیونکہ اگر کوئی چیزاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے علم و قدرت  میں پہلے سے نہ ہوتواللہ عَزَّ  وَجَلَّکی ملکیت میں اس کا شریک ماننا لازم آئے گا کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سوا کوئی اوربھی مخلوق میں اپنی مرضی کو نافذ کرتا ہے حالانکہاللہ سُبَحَانَہٗ وتَعَالٰیارشادفرماتا ہے:
حَبَّبَ اِلَیۡکُمُ الْاِیۡمٰنَ وَ زَیَّنَہٗ فِیۡ قُلُوۡبِکُمْ (پ۲۶،الحجرات:۷)
ترجمۂ کنز الایمان:(اللہنے)تمہیں ایمان پیاراکردیاہے اور اُسے تمہارے دلوں میں آراستہ کر دیا۔
	جبکہ وہ اس سے پہلے ایمان کو ناپسند کیا کرتے تھے ۔ مزیدارشاد فرمایا:
وَ کَرَّہَ اِلَیۡکُمُ الْکُفْرَ وَ الْفُسُوۡقَ وَ الْعِصْیَانَ ؕ (پ۲۶،الحجرات:۷)	
ترجمۂ کنز الایمان:اور کفر اورحکم عُدُولی اور نافرمانی تمہیں ناگوار کر دی۔
	حالانکہ وہ اس سے پہلےکفر،حکم عُدُولی اور نافرمانی کو پسندکرتے تھےالبتہ وہ  ان میں سے کسی بھی چیز کو خودسےاختیار کرنےپرقدرت نہیں رکھتےتھے۔نیزنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپردروداوران کےصحابہ