Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
453 - 531
کبھی جھوٹ نہیں بولا:
(7469)…حضرتِ سیِّدُناابراہیم سُکُونِیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزاورسُلیمان بن عبْدُالملِک کےغلاموں کےدرمیان جھگڑاہوگیا،سلیمان بن عبْدُالملک نے اس  بارےمیں آپ سےگفتگو کی،دورانِ گفتگوسُلیمان نےآپ سے کہا:تم جھوٹ کہہ رہے ہو۔ آپ نےفرمایا:مجھے جب سے اس بات کاعلم ہواہے کہ جھوٹ انسان کوعیب داربنا دیتاہےاس وقت سےمیں نے  جھوٹ نہیں بولا۔
آلِ فرعون کے مومن کی مثل:
(7470)…حضرتِ سیِّدُناقَیْس بن حَبْتَررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:بنوامیہ میں حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُ العزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکی مثال آل فرعون کےمومن جیسی ہے۔
(7471)…عُثمان بن عبْدُالحمیدبن لاحق کےوالدکابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کےاردگردکچھ لوگ جمع تھے،اسی دوران کسی شخص نے ایک سورت کی تلاوت کی توایک شخص  نےکہا: پڑھنےوالےنےغلطی کردی۔آپ نے اس سے فرمایا:جوکچھ تلاوت ہواکیااس کےمعانی تمہیں غلطی نکالنے سے بے خبر نہیں کرتے؟(یعنی کلامِ الٰہی کے معانی میں غور وفکر کرو)۔
سرکارصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا پیغام:
(7472)…حضرتِ سیِّدُنامحمدبن مُہاجِرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَادِربیان کرتےہیں:بصرہ کےرہنےوالےکسی شخص نے خواب دیکھاکہ کوئی اس سےکہہ رہاہے:اس سال حج کےلئےجاؤ۔بصری نےکہا:خداعَزَّ  وَجَلَّکی قسم!میرے پاس زادِراہ نہیں ہے،میں حج پرکیسےجاؤں؟کہنےوالےنےکہا:تم اپنےمکان کی فلاں جگہ کھودووہاں ایک زِرہ  ہوگی،اسے بیچ کر حج پرجاؤ۔بصری کابیان ہےکہ جب صبح ہوئی تومیں نے وہ جگہ کھودکرزرہ نکالی اور اسے بیچ کر  حج پرچلا گیا،جب میں نےمناسِکِ حج ادا کرلئےتوبَیْتُ اللہکوالوداع کرنے کے لئےآیا،اس دوران مجھےنیند آگئی،میں نے خواب میں دیکھاکہ حضورنبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم،حضرتِ سیِّدُناابوبکر صدیق اورحضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکےہمراہ تشریف لائےاورمجھ سےارشادفرمایا:عُمَربن