آسمان 40دن تک روئےگا:
(7465)…حضرتِ سیِّدُناخالد رَبْعِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیبیان کرتےہیں:تورات میں لکھا ہےکہ عُمَربن عبْدُ العزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کے وصال پرآسمان40دن تک روئےگا۔
کن لوگوں کو دوست بنایا جائے؟
(7466)…حضرتِ سیِّدُنامحمدبن کَعْب قُرَظِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُ العزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزفرماتےہیں:مطلب پرست لوگوں کودوست نہ بناؤ کیونکہ مطلب پوراہوتے ہی ان کی محبت دم توڑجاتی ہے،حق گواور نیکوکاروں کودوست بناؤکیوں کہ نفس کےخلاف وہ تمہارےمددگاراور تمہاری ضرورتوں کو پورا کریں گے۔
(7467)…حضرتِ سیِّدُنامُغِیرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےحضرتِ سیِّدُناعُبَـیْدُاللہبنعبدُاللہبن عُتْبَہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکاتَبَحُّرِعلمی بیان کرتےہوئے فرمایا: اگروہ میرے دورِ خلافت میں ہوتے تو یہ منصب مجھ پر آسان ہوتا۔
موت سےمحبت:
(7468)…حضرتِ سیِّدُناولیدبن ہِشامرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:ایک یہودی سے میری ملاقات ہوئی تو اس نے مجھے بتایاکہ عنقریب عُمَربن عبْدُالعزیزاس امت کےخلیفہ بن جائیں گےاور عدل وانصاف قائم کریں گے۔ میں نےحضرت سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزسے ملاقات کے دوران یہودی کی بات بتادی۔ آپ کےخلیفہ بننےکے بعداسی یہودی سےمیری ملاقات ہوئی تو وہ کہنے لگا:کیا میں نے تم سےنہیں کہا تھا کہ عُمَربن عبْدُالعزیزاس امت کے خلیفہ بنیں گےاورعدل وانصاف قائم کریں گے؟میں نے کہا: ہاں تم نے ایساہی کہا تھا۔کچھ دنوں بعددوبارہ اس سےمیری ملاقات ہوئی تو کہنے لگا:امیرالمؤمنین کوزہر دیا گیا ہے، انھیں اپناعلاج کرواناچاہیے۔میں نےاس کاذکرحضرت سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزسےکیاتوآپ نےفرمایا:مجھےبارگاہِ الٰہی میں حاضرہوناہےجوکہ سب سےبہترجگہ ہے،مجھے یہ اسی وقت معلوم ہو گیا تھا جب مجھے زہر دیا گیا تھا، اگرمیری شفا کانوں کی لوچُھونے یا خوشبو سونگھنےمیں ہوتی تب بھی میں یہ نہ کرتا۔