رکھناچاہے یہ اسے باقی نہیں چھوڑتی، اسے جمع کرنے والااس سے نقصان کو دور نہیں کر سکتا، اس کےمَناظر بہت حَسین ہیں،جوکچھ تم نےآگےبھیجاوہ ضائع نہیں ہوگااورجوکچھ پیچھےچھوڑوگےوہ تمہیں مل نہیں سکتا۔
مومن کا ہتھیار:
(7462)…(الف)حضرتِ سیِّدُناسفیان بن عُیَیْنَہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزفرماتےہیں:راضی برضا رہنا بہت کم پایا جاتا ہےجبکہ صبرمومن کا ہتھیار ہے۔
حُبِّ جاہ سے نفرت:
(7462)…(ب)حضرتِ سیِّدُنامُختاربن فُلْفُلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُ العزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکی خلافت کےلئےسکےبنوائےگئےاوران پریہ کندہ کروایاگیا:اَمَرَعُمَرُبِالْوَفَاءِ وَالْعَدْلِ یعنی عُمَربن عبْدُالعزیز نےخیر خواہی اور عدل کا حکم دیا ہے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے جب انہیں دیکھا تو فرمایا: انہیں توڑدواورلکھو: اَمَرَاللہُبِالْوَفَاءِ وَالْعَدْلِیعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے خیر خواہی اور عدل کا حکم دیاہے۔
ہنسی مذاق سے بچو:
(7463)…حضرتِ سیِّدُنااِسماعیل بنعُبَـیْدُاللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:ایک مرتبہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےمجھ سےپوچھا:اسماعیل!تمہاری عُمْرکتنی ہے؟میں نے جواب دیا:60سال اور کچھ مہینے۔فرمایا:اے اسماعیل!ہنسی مزاق سے دور رہنا۔
خلافت کےبعدکسی سےکوئی تحفہ نہ لیا:
(7464)…حضرتِ سیِّدُنامُسْلِم بن زِیادعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْجَوَادبیان کرتےہیں کہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکی زوجہ فاطمہ بنْتِ عبْدُالملک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَانےان سے عرض کی کہ’’مال کاایک حصہ میرےلئےخاص کر دیں۔‘‘آپ نےفرمایا:میں ایسانہیں کرسکتا،تم میرے مال میں سے جوچاہو لےلو۔زوجہ کہنے لگیں: پھر آپ لوگوں سے کیوں لیتےتھے؟فرمایا: وہ میرے لئے تحفے ہوتےتھےاورگناہ تھا تو لوگوں پر تھاالبتہ جب سے خلیفہ بنا ہوں کسی کا مال نہیں لیاکہ کہیں اس کا گناہ مجھ پرنہ ہو۔