Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
450 - 531
حاضر نہ ہوسکا ۔راوی کابیان ہےکہ اُسی دن حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کا وصال ہوا تھا۔
سب سےبہترین انسان:
(7460)…حضرتِ سیِّدُناراشدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزمیرےآقاکےپاس ملاقات کےلئےآئےجب آپ جانےلگےتوآقانےمجھ سےکہا:انہیں رُخصت کرو۔ جیسے ہی ہم باہر آئےتو اچانک ہماری نظر ایک مردہ سانپ پر پڑی،حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےآگےبڑھ کراسےدفن کردیا۔ہاتِفِ غیبی سےآوازآئی:یَاخَرْقَاء!یَاخَرْقَاء!میں نےرسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اس سانپ کے بارے میں ارشادفرماتے سناکہ ”تم ایک بیابان زمین میں مروگےاورتمہیں روئےزمین پراس وقت کاسب سےبہترین انسان دفن کرےگا۔“حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےفرمایا:میں تمہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں: اگر تم اپنا تعارف کروا سکتے ہوتو مجھے اپنا تعارف کرواؤ۔آواز آئی: میں ان سات افراد میں سے ایک ہوں جنہوں نے اس وادی میں رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ہاتھ پربیعت کی تھی اور اس وقت آپ نےاس سانپ سےفرمایا تھا: ”تم ایک بیابان زمین میں مرو گے اوراس دن تمہیں روئے زمین پر اس وقت کا سب سے بہترین انسان دفن کرےگا۔“یہ بات سن کرحضرتِ سیِّدُنا عُمَربن  عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزاس قدرروئےقریب تھا کہ آپ اپنی سواری سے گر جاتے ۔ پھر مجھ سےفرمایا: راشد!میں تمہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم دیتا ہوں کہ میرے دفن ہونے تک یہ بات کسی کو نہ بتانا۔
دنیا کی مَذمَّت:
(7461)…حضرتِ سیِّدُناعبْدُالرحمٰن بنعبدُاللہبن دِینارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاربیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےایک شخص سےفرمایا:میں تمہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ یہ کامیاب لوگوں کا سرمایااورمؤمنوں کی جائے پناہ ہے، دنیا کے فتنے سے بچوکیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو بھی اپنےفتنے کاشکار کیا ہے، جو  لوگ اس سے مطمئن ہوتے ہیں یہ انہیں دھوکے میں ڈال دیتی،اپنے اوپراعتماد کرنے والوں کوسخت مصیبت میں مبتلا کرتی اورلالچی شخص کو اس کے حال پرچھوڑدیتی ہے، جو اسے باقی