فرمایا:”کیا تمہیں اس بات سے خوشی ہوگی کہ میں تمہیں رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طرح نماز پڑھ کر دکھاؤں؟“لوگوں نے کہا:”جی ہاں! ضرور۔“آپ نے رکوع کیا اور اپنے ہاتھ گھٹنوں پر جما دئیے۔
(6234)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ پیارے مُصْطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”مسلمان کو گالی دینا فسق اور قتل کرنا کفر ہے(1)۔“(2)
صبر نصف ایمان ہے:
(6235)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: صبر نصف ایمان ہے اوریقین پورا ایمان ہے۔(3)
(6236)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”تم فلاں فلاں مقام پر جنتی شخص کے پاس جمع ہوگے جولوگوں سے بیعت لے رہا ہوگا۔“ ہم ان مقامات پر حضرتِ سیِّدُنا عثمان غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس جمع ہوئے۔(4)
اختیاراتِ نبوی:
(6237)…حضرتِ سیِّدُنا براء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یوم نحر میں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:”ہم اپنے اس دن کی ابتدا نماز سے کریں گے پھر قربانی کریں گے۔ جس نے نماز کے بعد قربانی کی اس نے ہماری سنت(طریقہ) کو پالیا اورجس نے پہلے ذبح کرلیا وہ گوشت ہے جو اس نے پہلے سے اپنے گھر والوں کے لئے تیار کرلیا قربانی سے اُس کا کوئی تعلق نہیں۔“حضرتِ سیِّدُنا براء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:میرے ماموں حضرتِ ابوبرزہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کھڑے ہو کر عرض گزار ہوئے:”یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں نے نماز سے پہلے قربانی کر لی ہے اور میرے پاس جذعہ (یعنی چھ مہینے کا بکری کا بچہ) ہے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…اس پر حاشیہ ماقبل روایت:6188کے تحت ملاحظہ فرمائیے۔
2…بخاری،کتاب الادب،باب ما ینھی من السباب واللعن،۴/ ۱۱۱،حدیث:۶۰۴۴
3…شرح اصول اعتقاد اھل السنة والجماعة،حدیث:۱۶۸۲،الجزء الثانی،ص۷۹۰
4…مسندطیالسی،عبد اللّٰہ بن حوالة الازدی،ص۱۷۶،حدیث:۱۲۵۰بتغیرقلیل، عن عبداللّٰہ بن حولة الازدی