منہ میں لگام:
(7447)…حضرتِ سیِّدُناسفیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبیان کرتےہیں کہ ایک شخص نےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکوبُرابھلا کہا،کسی نےعرض کی:آپ اسے جواب کیوں نہیں دیتے؟آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرنے والے کے منہ میں لگام ہوتی ہے۔
تورات میں تذکرہ:
(7448)…حضرتِ سیِّدُنامالک بن دِینارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:میں نےتورات شریف میں پڑھا ہے کہ عُمَربن عبْدُالعزیزصدیق (سچے)ہیں۔
(7449)…حضرتِ سیِّدُنامَیْمُون بن مِہرا نعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتےہیں:پہلےاللہ عَزَّ وَجَلَّیکےبعددیگرے انبیائےکرامعَلَیْہِمُ السَّلَامکےذریعےبندوں کی نگہبانی فرماتاتھااوراباللہ عَزَّ وَجَلَّیہ کام حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزسے لے رہا ہے۔
سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ الرَّحْمَہ کاعلمی مقام:
(51-7450)…حضرتِ سیِّدُناعُبَـیْدُاللہبنعبدُاللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:عُلَمائےکرام حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکےسامنے شاگردوں کی طرح تھے۔
(7452)…حضرتِ سیِّدُنامَیْمُون بن مِہرانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتےہیں:جب ہم حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُ العزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکےپاس آئے تو ہم نےگمان کیا کہ (نفاذِ شریعت کے لئے )انہیں ہماری ضرورت ہوگی بعدمیں ہمیں علم ہوا کہ علمی اعتبارسےان کےسامنےہماری حیثیت بچوں کی سی ہے۔
استادُالعُلَما:
(7453)…حضرتِ سیِّدُنامجاہدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدفرماتے ہیں:ہم حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکو علم سکھانے کے لئے آئے تھے لیکن کچھ ہی عرصےبعد ہم ان سےعلم حاصل کرنےلگے۔
(7454)…حضرتِ سیِّدُنامیمون بن مہرانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز