Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
446 - 531
صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیارت سےمشرف ہواتوآپ نےمجھ سےارشادفرمایا:اےعُمَر!میرے قریب آؤ۔میں اتناقریب ہو اکہ آپ سےمصافحہ کرلیتا۔ اتنے میں دو ادھیڑعُمْراَفرادآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ارد گرد آکھڑے ہوئے  ۔پیارےمصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےمجھ سے ارشادفرمایا:جب میری اُمت کا معاملہ تمہارےسپُردکیاجائےتواپنی حکومت کےدوران ایسامعاملہ کرناجیساان دونوں نےاپنی خلافت میں کیا ہے۔میں نے عرض کی:یہ دونوں کو ن ہیں؟ارشادفرمایا:یہ ابوبکروعمرہیں۔
(7441)…حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکےخادم بَشّاربیان کرتےہیں کہ ایک مرتبہ میں امیرالمؤمنینکی خدمت میں حاضرہواتوآپ نے کہا: میں خواب میں زیارتِ رسول سے مشرف ہوا توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےدائیں جانب حضرتِ سیِّدُناابوبکراوربائیں جانب حضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکوپایااورحضرتِ سیِّدُناعثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو یہ کہتے سنا: ربِّ کعبہ کی قسم! میں علی پرسبقت لے گیااورحضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکہنےلگے:ربِّ کعبہ کی قسم! مجھے بخش دیا گیا۔
گمراہی کی بنیاد:
(7442)…حضرتِ سیِّدُنااِمام اَوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےمروی ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزفرماتےہیں:جب تم دیکھوکہ لوگ اپنے دینی معاملےپرعوام سے چھپ کر راز دارانہ گفتگو کر رہے ہیں تو جان لینا کہ وہ گمراہی کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
قصہ گو واعظین کو نصیحت: 
(7443)…حضرتِ سیِّدُنااَوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےاپنی حکومت کےعہدے داروں کو مکتوب بھیجاجس کامضمون یہ تھا:قِصّہ گوواعظین  کو حکم دو کہ ان کے طویل کلام اور دعا کااکثرحصہ حضورنبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پردرود پاک پر مشتمل ہو۔
چار نصیحتیں:
(7444)…حضرتِ سیِّدُناسفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبیان کرتےہیں:مجھےکسی نےبتایاکہ حضرتِ سیِّدُنا