Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
445 - 531
سے شروع جونہایت مہربان رحم والا،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی جانب سے عُمَربن عبْدُالعزیز کے لئے آگ سے امان ہے۔“
خلافت  ملنےکا غیبی اشارہ:
(7437)…حضرتِ سیِّدُناوُہَیْب بن وَردرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں مقام ابراہیم کےپیچھے سو رہا تھاکہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص بنی شیبہ کے دروازے سے اندرآیا اورکہنے لگا:اےلوگو! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے تم پر ایک حاکم مقرر فرمایا ہے۔میں نےپوچھا:وہ کون ہے؟اس نے اپنے ناخن کی طرف اشارہ کیا جب میں نےاسے دیکھاتواس پرع،م،رلکھاتھا۔ کچھ دنوں  بعدحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی بیعت کا پیغام آگیا۔
نبی کریمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے قربت :
(39-7438)…حضرتِ سیِّدُناخُصَیْفرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےبھائی حضرتِ سیِّدُناخِصافرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتےہیں:میں خواب میں حضورنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیارت  سےمُشَرَّف ہوا،آپ کے  دائیں جانب حضرتِ سیِّدُناابوبکرصدیق اور بائیں جانب حضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُماجَلْوَہ فرماتھےاورحضرتِ سیِّدُنامَیْمُون بن  مِہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنسامنے بیٹھے ہوئے تھے۔میں نےان سےپوچھا:یہ کون ہیں؟فرمایا:یہ رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں ۔میں نے پوچھا: اوریہ کون ہیں؟فرمایا: دائیں جانب حضرتِ سیِّدُناابوبکرصدیق اوربائیں جانب حضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاہیں۔اتنےمیں حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزتشریف لائےاورحضرتِ سیِّدُناابوبکرصدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اورحضورنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےدرمیان بیٹھنےلگے۔حضرتِ سیِّدُناابوبکرصدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تھوڑاسرک گئے(تاکہرسولُاللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم اوراِن کے درمیان فاصلہ نہ آئے)حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزدوسری  جانب آکرحضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروق اورپیارےآقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےدرمیان بیٹھنےلگےتوآپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبھی سَرک کرحضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےقریب ہوگئے۔ چنانچہ مہربان وکریم آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےانہیں بُلا کر اپنی آغوش میں جگہ دی۔
آقاصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نصیحت:
(7440)…حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزفرماتےہیں:میں خواب میں مصطفٰےجانِ رحمت