عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےاپنی محفل کےشرکاسےفرمایا:جو ہماری صحبت میں رہناچاہےتووہ پانچ خصلتیں اپنالے (۱)…اگر میں عدل وانصاف ٹھیک طرح نہ کرسکوں تو میری راہ نمائی کرے(۲)…بھلائی کے کاموں میں میری مدد کرے (۳)…جو اپنی حاجت مجھ تک پہنچا نہیں پاتے ان کی حاجت مجھ تک پہنچائے (۴)…میرے سامنے کسی کی غیبت نہ کرے اور (۵)…میری اوردیگر لوگوں کی رکھی ہوئی امانت لوٹائے۔ اگر کوئی ان باتوں پرعمل پیرا ہے تووہ میری محفل میں بیٹھےورنہ میرے پاس اٹھنے بیٹھے کے سبب تنگی میں پڑ جائےگا۔
(7433)…حضرتِ سیِّدُناابوہاشم رُمّانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیبیان کرتےہیں کہ ایک شخص نےحضرتِ سیِّدُناعُمَر بن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکی خدمت میں حاضرہوکرعرض کی:میں نےخواب میں حضورنبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیارت کی اوردیکھاکہ بنوہاشم بارگاہِ رسالت میں اپنی حاجات کی شکایت کررہے ہیں۔آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے ان سےفرمایا:عُمَربن عبْدُالعزیزکہاں ہیں؟(یعنی اپنی حاجات کےلئےان سےرجوع کرو)۔
جہنم سےبرا٫ت نامہ:
(7434)…حضرتِ سیِّدُناابُواُسامہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے خواب میں جنت کے دروازےپرلکھادیکھا:”بَرَاءَةٌ مِّنَ اللهِ الْعَزِيزِ الْحَکِیْمِ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيْزِ مِنْ عَذَابِ يَوْمٍ اَلِيْـمٍیعنی عزت و حکمت والےاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سےعُمَربن عبد العزیز کےلئے دردناک عذاب کے دن سے برا٫ت ہے۔“
(7435)…حضرتِ سیِّدُنازیدبن تَمِیْمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےآزادکردہ غلام معاذکابیان ہےکہ بنو تمیم کے ایک شخص نے خواب میں دیکھاکہ کھلے آسمان پرجلی حروف میں لکھاہے:”بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ هٰذَا كِتَابٌ مِّنَ اللهِ الْعَزِ يْزِ الْحَكِيْمِ بَرَاءَةٌ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِ يزِ مِنَ الْعَذَابِ الْاَلِيْمِ اِنِّي اَنَااللهُ الْغَفُورُالرَّحِيْمُیعنی اللہعَزَّ وَجَلَّکےنام سے شروع جونہایت مہربان رحم والا،یہ عزت وحکمت والےاللہعَزَّ وَجَلَّکی طرف سےعُمَربن عبْدُالعزیز کےلئے دردناک عذاب سے برا٫ت نامہ ہےبے شک میں ہیاللہ ہوں بخشنے والا مہربان۔ “
(7436)…حضرتِ سیِّدُنایوسف بن ماہِکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکی قبر کی مٹی برابرکررہےتھےتو ہمارےسامنےآسمان سےایک کاغذآکرگرا جس میں تحریرتھا: ”بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَمَانٌ مِّنَ اللهِ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ مِنَ النَّارِیعنیاللہعَزَّ وَجَلَّکے نام