Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
442 - 531
(7425)…حضرتِ سیِّدُنامحمدبن عُمربن کیسانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنکابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزفرماتےہیں:جوحاکم نہ بنااس نےگناہ نہ کیا۔
سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ الرَّحْمَہ کی عُمْرمُبارَک:
(7426)…حضرتِ سیِّدُناعلی بن زیدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکو فرماتے سنا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ40سالہ شخص پراپنی حُجّت تمام کردیتاہے۔40سالہ شخص پراللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی دلیل  تمام ہوگئی۔چنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا وصال بھی40سال کی عُمْرمیں ہوا۔
تعظیم رسول:
(-287427)…حضرتِ سیِّدُناایوبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:مجھےپتاچلاہےکہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکےسامنےروضَۂ رسول میں تدفین کےلئےخالی چوتھی جگہ کا ذکر ہوا تولوگوں نےآپ کواس جگہ دفن کرنےکی پیشکش کرتےہوئےکہا:کاش!آپ مدینہ منورہ سےقریب ہوتے! آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا: اللہعَزَّ  وَجَلَّمجھےدوزخ کےسوا ہر قسم کی تکلیف میں مبتلاکرےیہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہےکہ میں خودکورسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےپہلومیں دفن ہونےکےلائق سمجھوں۔
قابل رشک  موت:
(7429)…حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکی زوجَۂ محترمہ حضرتِ سیِّدَتُنافاطمہ بنْتِ عبْدُالملک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَابیان کرتی ہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکومرضُ الموت میں اکثر یہ کہتے سنا:اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!میری موت لوگوں پر پوشیدہ رکھ،میری موت لوگوں پر پوشیدہ رکھ،اگر چہ یہ پوشیدگی ایک لمحہ کے لئے ہو۔  ایک دن میں نے ان سے کہا:امیرالمؤمنین!میں جاگ رہی ہوں لیکن یہاں سے چلی جاتی ہوں تاکہ آپ  آرام کر لیں۔پھر میں ان کےبرابروالےکمرےمیں چلی گئی۔تھوڑی دیربعد میں نےآپ کو (یہ آیتِ مُبارَکہ تلاوت کرتے )سنا:
تِلْکَ الدَّارُ الْاٰخِرَۃُ نَجْعَلُہَا لِلَّذِیۡنَ                         ترجمۂ کنز الایمان: یہ آخرت کا گھر ہم اُن کے لیے کرتے ہیں