Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
437 - 531
تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:یوں دعادوکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسلام کومجھ سےفائدہ پہنچائے۔
دور خلافت کی سب سے لذیذ چیز:
(7411)…حضرتِ سیِّدُناابوبکربن محمدبن حَزمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےمجھ سےفرمایا:میں نے اپنے دورِخلافت میں اُس حق سے زیادہ لذیذکوئی شے نہ پائی  جو میری خواہش کے مطابق ہو۔
(7412)…حضرتِ سیِّدُنامُجاہِدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنے مجھے30درہم دےکرفرمایا:اےمجاہد!یہ میرے مال کا صدقہ ہے ۔
یکساں سلوک :
(7413)…حضرتِ سیِّدُناولیدبن راشدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنے لوگوں کوعطیات میں دس دس درہم زائد دیئے،اس میں آقا و غلام سب برابر تھے۔
آپ کی تمنا:
(7414)…حضرتِ سیِّدُناسفیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز فرماتےہیں:میرانفس بہت سی تمنائیں کیاکرتاتھا،میں  نےکسی تمنا کی پروا نہیں  کی  سوائے اس کے جو ان میں سب سے بڑی ہے(یعنی خلافت)، جب میرےنفس کی یہ خواہش اپنی انتہاکوپہنچ  گئی تو اسے آخرت (یعنی جنت) کی خواہش ہو گئی ۔
(7415)…حضرتِ سیِّدُناجُوَیْریَہ بن اَسْما٫رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزفرماتےہیں:میرانفس بہت سی خواہشات کرتاہےلیکن اسے دنیا کی کوئی  چیزنہیں ملی  سوائے اس کے جو ان میں سب سے بڑی ہے (یعنی خلافت)، جب مجھے خلافت مل گئی جس سے بڑی خواہش کوئی نہیں (تومیرے نفس کو اس سے بڑی چیزیعنی جنت کی آرزوہو گئی)۔حضرتِ سیِّدُناسعید عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْدفرماتےہیں: جنت خلافت سے افضل ہے۔
(7416)…حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکےغلام مُزاحِم بیان کرتےہیں:میں نے حضرتِ