فرمائے! میں نے کبھی کسی کو اتنی مصیبت میں مبتلانہیں پایا جتنی مصیبتیں اُوپر تَلے آپ کو پہنچی ہیں۔بخدا!میں نےنہ تو کبھی آپ کے بیٹےجیسا کوئی بیٹا دیکھا، نہ آپ کے بھائی جیسا کوئی بھائی دیکھااور نہ ہی آپ کے غلام جیسا کوئی غلام دیکھا۔یہ سن کرآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےگردن جھکا لی۔میرے پاس ٹیک لگائےبیٹھے ایک شخص نےکہا:تم نے امیرالمؤمنین کومزید غمزدہ کردیا۔آپ نےاپناسراٹھاکرفرمایا:ربیع!تم نےابھی کیاکہاتھا؟میں نے وہ سب دُہرایاتوآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:اس ذات کی قسم جس نے ان کی موت کا فیصلہ کردیاہے!مجھے یہ پسند نہیں کہ یہ واقعات رونمانہ ہوتے ۔
بیٹے کی وفات پر حمدِ باری تعالیٰ:
(7408)…حضرتِ سیِّدُناعبْدُالحمیدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْد بیان کرتےہیں:مجھےکسی نےبتایاکہ حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکاایک بیٹابچپن میں فوت ہواتولوگ آپ کے پاس تعزیت کرنے آئے مگر آپ نے طویل خاموشی اختیار کر لی ایک شخص نے کہا:یہ حالت مایوسی کی وجہ سے ہے۔یہ سن آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئےکہا:”تمام تعریفیںاللہ عَزَّ وَجَلَّکےلئےہیں جس نے میرے گھرمیں ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام کو داخل کیااوروہ میراٹکڑا (یعنی بیٹا) لے گئے گویا وہ مجھے لے گئے۔“
بہترزندگی اور نیک صحبت کی خواہش:
(7409)…حضرتِ سیِّدُناطلحہ بن یحییٰرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:ہم حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکی خدمت میں حاضرتھےکہ ایک شخص نےآکردعادی:امیرالمؤمنین!جب تک زندگی آپ کےحق میں بہترہوتب تکاللہ عَزَّ وَجَلَّآپ کوزندہ رکھے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:موت کاوقت تو اللہ عَزَّ وَجَلَّمقر رفرماچکاہےالبتہ تم یوں دعادو:”اَحْيَاكَ اللهُ حَيَاةً طَيْبَةً وَّتَوَفَّاكَ مَعَ الْاَبْرَارِیعنیاللہ عَزَّ وَجَلَّتمہیں پاکیزہ زندگی عطافرمائے اور نیک لوگوں کی معیت میں موت دے۔“
اسلام کو فائدہ پہنچانےکی خواہش:
(7410)…حضرتِ سیِّدُناعبْدُالکریم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّحِیۡمبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزسےکسی نےکہا:اللہ عَزَّ وَجَلَّآپ کو دیْنِ اسلام کےذریعےاچھا بدلہ عطا فرمائے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ