Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
435 - 531
میں داخلے کی امید لگائے  بیٹھے ہیں۔
(7405)…حضرتِ سیِّدُنانَضربن زُرارہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہایک قابلِ اعتمادشخص سےروایت کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےکسی کےسالِم نامی غلام کورضائےالٰہی کی خاطر بھائی  بنایا تھا، خلیفہ  بننے کے بعدایک دن آپ نے اسے بُلوا کر کہا: مجھے نجات نہ پانے  کاخوف لاحق  ہے۔ اس  نے کہا:  اگر آپ خوفزدہ ہیں تو اچھی بات ہےلیکن مجھے آپ کے بےخوف ہوجانے کااندیشہ  ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے ایک بندے (یعنی حضرتِ سیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام) کو ایک گھر(یعنی جنت )میں رکھاان سےایک اجتہادی خطاہوئی تواللہ عَزَّ  وَجَلَّ نےانہیں  اس   گھرسےزمین پربھیج دیاجبکہ ہم بےشمارگناہ کرنےکےباوجوداس گھرمیں رہنےکی امیدکرتے ہیں۔
میت کے لواحقین کو نصیحت:
(7406)…حضرتِ سیِّدُناعلی بن حسینرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکا ایک دوست تھا ،اس کےانتقال پرآپ کواطلاع دی گئی توآپ تعزیت کےلئےاس کے گھر والوں کے پاس تشریف لے گئے،وہ میت کے پاس بلندآوازسے رو رہے تھے۔آپ نے ان سے فرمایا:تمہارا یہ رفیق تمہیں رزق نہیں دتیاتھااورجوتمہیں رزق دیتاہےوہ زندہ ہےاسےموت نہیں آسکتی، تمہارا یہ ساتھی تمہاری قبریں ٹھیک نہیں کرے گا بلکہ اس نے اپنی قبر میں جانا ہے، تم میں سے ہر  ایک کی اپنی قبر ہے خداعَزَّ  وَجَلَّ  کی قسم!اس کی تیاری کرنا ضروری ہے،اللہ عَزَّ  وَجَلَّدنیاکوپیداکرتےہی اس کی ویرانی اوراس میں رہنے والوں کے لئے فنا کافیصلہ فرماچکاہے،جس گھر میں  خوشی آتی ہےوہاں غم بھی ضرورآتا ہے،ہرملنےوالےکوبچھڑنا ہے، باقی رہنے والی ذات صرفاللہ عَزَّ  وَجَلَّکی ہےجو زمین اوراس میں موجودہرشےکامالک ہے،رونے والے کو چاہیے کہ خود پر روئےکیونکہ آج   تمہاراساتھی جہاں   جاچکاہے کل تم سب کوبھی وہیں  جاناہے۔
سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ الرَّحْمَہکاصبر:
(7407)…حضرتِ سیِّدُنارَبیع بن سَبْرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ جب حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُ العزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکےبیٹےعبْدُالملک،آپ کےبھائی سہل بن عبْدُالعزیزاورغلام مزاحم کایکےبعددیگرے کچھ ہی دنوں میں وصال ہوگیاتوربیع بن سبرہ نےعرض کی:امیرالمؤمنین!اللہ عَزَّ  وَجَلَّآپ کواجرِعظیم عطا