Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
434 - 531
تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:ہم کسی اور کی عقل پر نہیں جیتے کہ اس کے گمان کے مطابق زندگی گزاریں۔
منصَبِ خلافت کی زینت:
(7403)…حضرتِ سیِّدُناجَعوَنہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکی خدمت میں ایک شخص نے حاضرہوکرعرض کی:امیرالمؤمنین!آپ سےپہلےکےخُلَفاکو خلافت نےزینت بخش دی تھی جبکہ آپ نےخلافت کو زینت  بخش دی ہے،آپ شاعر کے اس قول کے مِصداق ہیں:
وَاِذَا الدُّرُّ زَانَ حُسْنَ وُجُوْهٍ		كَانَ لِلدُّرِّ حُسْنُ وَجْهِكَ زَيْنَا
	ترجمہ:موتی چہرے کے حسن کو زینت  دیتا ہے جبکہ آپ کامکھڑا موتی کے حسن کو زینت بخشتا  ہے ۔
	راوی بیان کرتے ہیں کہ یہ سن کرآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے(ناپسندیدگی کی وجہ سے)منہ پھیر لیا۔
غلام کی نصیحت:
(7404)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن یحییٰرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےحضرتِ سیِّدُنامحمدبن کَعْب قُرَظِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکولکھاکہ آپ اپنے(انتہائی نیک اورعبادت گزار) غلام سالِم کو فروخت کردیں۔انہوں نے جواب دیا:میں اسےمدبر(1)بناچکاہوں۔حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےفرمایا:میری ان سےملاقات کروائیں۔چنانچہ حضرتِ سیِّدُناسالِمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہملاقات کےلئےحاضرہوگئے۔حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےان سےکہا:تم جانتے ہو کہ میں کیسی مصیبت میں گرفتار ہوں،بخدا!مجھےنجات نہ پانے  کاخوف لاحق  ہے۔حضرتِ سیِّدُنا سالِم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےکہا:اگر واقعی ایسی بات ہےتو آپ نجات پا لیں گےورنہ  وہی ہوگا جس کا آپ کو خوف ہے۔ آپ نےفرمایا:سالِم!مجھےکوئی نصیحت کرو۔انہوں نےکہا:حضرتِ سیِّدُناآدمصَفِیُّاللہعَلَیْہِ السَّلَامسےایک  اجتہادی خطاہوئی تھی جس کی وجہ سے انہیں جنت سے زمین پربھیج دیاگیا اورآپ بےشمارخطائیں کرکےجنت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مدبروہ غلام جس کی نسبت مولی(آقا)نے کہاکہ تومیرےمرنےکےبعدآزادہے۔