Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
432 - 531
اِنَّا لَنَرْجُوْ اِذَا مَا الْغَيْثُ اَخْلَفَنَا		مِنَ الْخَلِيْفَةِ مَا نَرْجُوا مِنَ الْمَطَر
اَاَذْكُرُ الضُّرَّ وَالْبَلْوَى الَّتِیْ نَـزَلَتْ		اَمْ تَكْتَفِیْ بِالَّذِیْ نُبِّئْتَ مِنْ خَبَر
مَا زِلْتُ بَعْدَكَ فِیْ دَارٍ تَقَحَّمُنِیْ		وَضَاقَ بِالْحَیِّ اِصْعَادِیْ وَمُنْحَدِرِیْ
لَا يَنْفَعُ الْحَاضِرُ الْمَجْهُوْدُ بَادِيْنَا		وَلَا يَعُوْدُ لَنَا بَادٍ عَلٰى حَضَر
كَمْ بِالْمَوَاسِمِ مِنْ شَعْثَاءَ اَرْمَلَةٍ		وَّمَنْ يَتِيْمٍ ضَعِيْفِ الصَّوْتِ وَالنَّظَر
اَذْهَبْتَ خِلْقَتَهٗ حَتَّى دَعَا وَدَعَتْ		يَا رَبِّ بَارِكْ لِطُرِّ النَّاسِ فِیْ عُمَر
مِمَّنْ يَعُدُّكَ تَكْفِیْ فَقْدَ وَالِدِهٖ		كَالْفَرْخِ فِی الْوَكْرِ لَمْ يَنْهَضْ وَلَمْ يَـطِر
هٰذِی الْاَرَامِلُ قَدْ قَضَّيْتَ حَاجَتَهَا		فَمَنْ لِّحَاجَةِ هٰذَا الْاَرْمَلِ الذَّكَر
	ترجمہ:(۱)…اُمامہ مجھے طعنے دینے لگی اور مقامِ یَمامَہ کے میدان  نے میری صبح وشام کی آمد و رفت کو نہ جانا۔
	(۲)…لوگوں نے جب سے کَجاوے کسے ہیں انہیں فقط تھوڑی سی نیندآئی کیونکہ  ان کے پاس  دولت ہے۔
	(۳)…انہوں نےآپ سےاس طرح روروکرفریادیں  کیں جیسےخصی مینڈھےاس وقت کرتےہیں جب دن کی روشنی آجاتی  اور چاند کی روشنی لوٹ جاتی  ہے۔
	(۴)…میں نے اتنی دور سے آکر خلیفہ سے ملاقات کی جتنی دور سے موسیٰعَلَیْہِ السَّلَاماپنے ربّعَزَّ  وَجَلَّکے پاس آئے تھے۔
	(۵)…بادلوں کےہوتےہوئےہمیں جتنی امیدبارش کی ہوتی ہے وہی ہم خلیفہ سےرکھتےہیں۔
	(۶)…میں اپنے اوپر واقع ہونے والی تنگی اورمصیبت کا ذکر کروں یاوہ(مال)مجھے کافی ہےجس کی آپ خوشخبری دینے والےہیں۔(۷)…آپ کے خلیفہ بننے کے بعد سے میں ایسے گھرمیں رہاجس نے مجھے دُبلا کر دیا اور قبیلے کی وجہ سے میرا چڑھنا اور اترنا مشکل ہو گیا۔
	(۸)…شہر ی ہمارے محنتی دیہاتی کو کوئی فائدہ پہنچاتا ہے نہ ہی شہر میں ہمارے پاس کوئی دیہاتی لوٹ کر آتا ہے۔
	(۹)…حج کے موسم میں کتنی ہی بیوائیں ایسی آئیں جن کے بال غبار آلود ہیں اوروہ یتیم جن کی آواز اور بینائی کمزور ہوتی ہے۔
	(۱۰)…آپ نے ان کی حالت کو بدل دیا حتّٰی کہ وہ  عورتیں  اوربچےدعا کرنےلگے:اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ! لوگوں کے لئےعُمَر بن عبْدُ العزیز کو بابرکت بنادے ۔