10ہزاردرہم دےدیئے۔
سب سے بڑا احمق کون؟
(7391)…حضرتِ سیِّدُنامَیْمُون بن مِہرانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُ العزیز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی مجلس میں بیٹھنے والوں سےفرمایا:مجھے یہ بتاؤ کہ لوگوں میں سب سے زیادہ احمق کون ہے؟ لوگوں نے کہا :وہ شخص جو اپنی آخرت کو اپنی دنیا کے بدلےبیچ دے۔آپ نے فرمایا:کیا میں تمہیں اس سے بھی بڑے احمق کے بارے میں نہ بتاؤں؟لوگوں نے کہا:ضرور بتائیے۔فرمایا:وہ شخص جواپنی آخرت کودوسرے کی دنیا کے بدلے بیچ دے۔
سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ الرَّحْمَہ کی نصیحتیں:
(7392)…حضرتِ سیِّدُنابِشربنعبدُاللہبن بَشّارسُلَمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیسے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئےفرمایا:اے لوگو! قیامت کا دن تمہیں ہرگز ہلاکت میں نہ ڈالےاور نہ تم پرطویل ہو پس جسے موت آگئی اس پر قیامت قائم ہوگئی، اب وہ نیکیوں میں اضافہ کرسکتا ہے نہ اپنے گناہوں کا اِزالہ کر سکتا ہے، خلافِ سنت کام کرنے میں کسی کے لئے سلامتی نہیں، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں، سن لو! تم خلیفہ کے ظلم سے بھاگنے والے شخص کو گناہ گار کہتے ہو۔جان لو کہ گناہ گارکہلانے کا حق دار ظالِم خلیفہ ہے۔
جھگڑوں سے بچو:
(7393)…حضرتِ سیِّدُنابِشربنعبدُاللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُ العزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزفرماتےہیں:جھگڑوں اوربحث ومباحثہ سےبچوکیونکہ اس کے فتنےسےکو ئی بھی نہیں بچ پاتا اور نہ اس کی اصل وجہ کوئی جان پاتا ہے۔
سب سے بڑاخبیث:
(7394)…حضرتِ سیِّدُناہِشام بن حسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانسےمروی ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ