Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
426 - 531
آپ کا تقوٰی:
(7384)…حضرتِ سیِّدُنامسلم اُمَویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیبیان کرتےہیں:میں حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز  کی خدمت میں حاضر ہوا،اس وقت شمع کی روشنی میں کاتب کچھ لکھ رہاتھا اورامیرالمؤمنین مسلمانوں کےمعاملات کا جائزہ لے رہے تھے،جب  کاتب چلا گیا توشمع بجھادی گئی اور امیرالمؤمنین کے پاس ایک چراغ لایا گیا،جب میں ان کےقریب ہواتوان کی قمیص پردونوں کاندھوں کے بیچ ایک پیوندلگا ہوا دیکھا۔ پھر وہ  میرے معاملے کی طرف متوجہ ہوگئے۔
(7385)…حضرتِ سیِّدُناعَوف بن مُہاجِرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَادِربیان کرتےہیں کہ جب حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز مسلمانوں کی ضروریات پوری کرنےبیٹھتےتو اس وقت شمع روشن  کردی جاتی  اور جیسے ہی ان سے فارغ ہوتےشمع بجھا کراپنا چراغ جلالیتے ۔
اُمت سے محبت:
(7386)…حضرتِ سیِّدُناعُبَـیْدُاللہبن عبْدُالملکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہذکرکرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزیہ دعاکیاکرتےتھے:’’اَللّٰهُمَّ اَصْلِحْ مَنْ كَانَ فِيْ صَلَاحِهٖ صَلَاحٌ لِّاُمَّةِ مُحَمَّدٍاَللّٰهُمَّ اَهْلِكْ مَنْ كَانَ فِي هَلَاكِهٖ صَلَاحٌ لِّاُمَّةِ مُحَمَّدٍصَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَیعنی اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!اسےسلامتی عطا فرما جس کی سلامتی میں امت محمدیہ کا بھلا ہو، اے میرے مولیٰ! اسے ہلاک کر دے جس کی ہلاکت سے  امت محمدیہ کا بھلا ہو۔“
	حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کووقوفِ عرفہ میں دیکھنے والے ایک شخص  نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی انگلی سےاشارہ کر تےہوئے یوں دعامانگ رہےتھے:”اَللّٰهُمَّ زِدْ اُمَّةَ مُحَمَّدٍاِحْسَانًاوَّرَاجِعْ مُسِيْئَهُمْ اِلَى التَّوْبَةِ یعنی اےمیرےپروردگارعَزَّ  وَجَلَّ!امَّتِ محمدیہ پرمزید احسان فرما اوران میں موجود گنہگاروں کو توبہ کی توفیق عطافرما۔“پھراپنی انگلی سےاشارہ کرتےہوئےدعاکی:”اَللّٰهُمَّ وَحُطَّ مِنْ وَّرَائِهِمْ بِرَحْمَتِكَ یعنی اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! اپنی رحمت سے ان کے گناہوں کو معاف فرما  دے ۔“
تلاوتِ قرآن کاانداز:
(7387)…حضرتِ سیِّدُناصالح بن سعیدمُؤ َذِّنرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ ایک بارمیں اور حضرتِ