ترجمہ:جو کچھ ماضی میں ہونا تھا ہو چکاا ب آخری راتوں میں پلٹ کر آنے والا نہیں۔
آپ کا لباس:
(7380)…حضرتِ سیِّدُناعَمْروبن مُہاجِرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَادِربیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کی قمیص اور دیگر کپڑے ٹخنوں اور پنجوں کے درمیان تک ہوا کرتے تھے۔
(7481)…حضرتِ سیِّدُنارَجاء بن حَیْوَہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ خلیفہ ہونے کے باوجود حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکا لباس12درہم میں تیارکیاجاتاتھاجس میں قمیص، چادر، قَبا، پاجامہ، عمامہ اور ٹوپی شامل ہوتے۔
(7382)…حضرتِ سیِّدُنایوسف بن یعقوب کاہِلیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیسےمروی ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز پیوندلگا موٹا کپڑا پہنا کرتے تھے اوران کا چراغ مٹی سے لیپے ہوئے تین بانسوں پر ہواکرتا تھا۔
خلیفہ بننے سے پہلے اور بعد کی کیفیت:
(7383)…حضرتِ سیِّدُنارَباح بن ابوعُبَیْدہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں تجارت کیا کرتاتھا،ایک بارحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےمجھ سےفرمایا:رَباح!میرے لئے اون اورریشم کے بنے ہوئےدو جوڑے بنوادوایک اوپرپہننےکےلئےاورایک نیچے۔میں نےکسی کوتاہی کےبغیروہ دونوں کپڑے بصرہ سے بنوائے اور ان کی خدمت میں پیش کردیئے، انہوں نے غلام کو وہ کپڑے لے لینے کا حکم دیا۔ میں صبح کے وقت ان کے پاس آیا تو مجھ سے کہنے لگے: رَباح!اگر تمہارےبنائے ہوئے کپڑوں میں کھردرا پن نہ ہوتا توکتنے اچھے ہوتے۔ لیکن جب آپ خلیفہ بنے تو مجھ سےفرمایا:رباح!میرے لئےان ہَرَوِی جُبّوں میں روئی کا کام کر کے ایسے جبے بناؤ جن میں کچھ خَساست ہو۔میں نے ان کے لئے تین ٹکڑےخریدےپھر انہیں کاٹ کردوکُھردُرےجبےبنائےاوران کےپاس لےآیا،آپ انہیں لےکرمجھ سے فرمانےلگے:رباح! اگر تمہارے بنائےہوئے کپڑوں میں نرمی نہ ہوتی تو یہ کتنے اچھے ہوتے۔ یہ سن کرمجھے ان کی پہلی اور بعد والی باتیں یاد آگئیں (کہ ان میں کتنا فرق ہے )۔