Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
421 - 531
قَدْ غَادَرَ الْقَوْمُ فِی اللَّحْدِ الَّذِیْ لَحَدُوْا		بِدَيْرِ سَمْعَانَ قِسْطَاسَ الْمَوَازِيْنِ
	ترجمہ:جب کسی نے مجھےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکی وفات کی خبردی تومیں نے کہا: عدل اور دین کامددگارہلاک نہ ہوگا۔دِیْرسَمْعان کے مقام پر لوگوں نے جو لحد بنائی تھی وہ اس میں عدل قائم کرنے والے کو چھوڑ آئے ہیں۔
(7371)…حضرتِ سیِّدُنانافع بن ابونُعَیْمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ اہْلِ مدینہ کے کسی غلام نے حضرتِ سیِّدُنا عُمَر  بن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کی تعریف کرتے ہوئے کہا: 
قَدْ غَيَّبَ الدَّافِنُوْنَ اللَّحْدَ اِذْ دَفَنُوْا		بِدَيْرِ سَمْعَانَ جُرُبَّانَ الْمَوَازِيْن
مَنْ لَّمْ يَكُنْ هَمُّهٗ عَيْنًا يُفَجِّرُهَا		وَلَا النَّخِيْلَ وَلَا رَكْضَ الْبَرَاذِيْن
	ترجمہ:دفن کرنے والوں  نےدِیْرِسَمْعان کے مقام پر لحد میں اس شخص کو چھپا دیا جو بڑا عادل تھا۔جسے تماشوں ، کھجور کے باغات اورعجمی گھوڑوں کی دوڑ کا شوق نہ تھا۔
(7372)…حضرتِ سیِّدُنااِبْنِ عائشہ نےعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کی شان بیان کرتے ہوئے یہ اشعار کہے:
اَقُولُ لَمَّا نَعَى النَّاعُوْنَ لِیْ عُمَرَا		لَا يَبْعُدَنَّ قِوَامُ الْحَقِّ وَالدِّيْن
لَمْ تَلْهُهٗ عُمْرَهٗ عَيْنٌ يُّفَجِّرُهَا		وَلَا النَّخِيْلُ وَلَا رَكْضُ الْبَرَاذِيْن
قَدْ غَيَّبَ الرَّامِسُوْنَ الْيَوْمَ اِذْ رَمَسُوْا		بِدَيْرِ سَمْعَانَ قِسْطَاسَ الْمَوَازِيْن
	ترجمہ:جب کسی نے مجھےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کی وفات کی خبر دی تو میں نے کہا: راہِ حق اور دین کامددگار ہلاک نہ ہوگا۔انہوں نے اپنی زندگی میں تماشے، کھجور کے باغات اورعجمی گھوڑوں کی دوڑ یں نہیں دیکھیں۔آج لوگوں نے دِیْرِسَمْعان کے مقام پراس شخص کو دفن کر دیا جوبڑا عدل وانصاف کرنے والا تھا۔
قسم کی حفاظت:
(7373)…کثیربن عبْدُالرحمٰن خُزاعی نےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کی شان میں یہ اشعار کہے: