Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
413 - 531
تقدیرمیں ایساہی لکھاتھا:
	حضرتِ سیِّدُناامام اَوزا عیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےمروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز  کوجب کو ئی ناپسندیدہ  معاملہ پیش آتاتو فرماتے:تقدیر میں ایسا ہی لکھاتھا،عنقریب اچھاہوجائےگا۔
موت کا سبب:
(7346)…حضرتِ سیِّدُناابوعَمْرورَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکابیان ہےکہ محمدبن عبْدُالملک بن مروان نےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکی زوجہ حضرتِ سیِّدَتُنافاطمہ بنْتِ عبْدُ الملکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَاسے پوچھا:جس  مرض میں حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز  کاوصال ہوا،آپ کےخیال میں اس کے لاحق ہونے کاسبب کیاتھا؟انہوں نے فرمایا:میر ے خیال میں اس کاسبب  ”خوف ِ خدا“تھا۔
بزرگوں کے اَقوال کی پیروی کرو:
(7347)…حضرتِ سیِّدُنااِمام اَوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز فرماتےہیں:سلف صالحین کی رائےکومضبوطی سےتھامےرہو،ان کےخلاف پرعمل نہ کروکیونکہ وہ  تم سے بہتر اور تم سے زیادہ علم والے تھے۔
فاسق وفاجرکےجلادسےمددنہ لی:
(7348)…حضرتِ سیِّدُنااِمام اَوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ روایت کرتے ہیں کہ جب ابومسلم مسلمانوں کے لشکر کےساتھ آیا تو حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے اسے مقامِ دابِق سے واپس بھیج دیا اور فرمایا:مسلمان اپنے دشمن سے جنگ کرنے کے لئے اس جیسے لوگوں سے مدد نہیں لیتے۔راوی کا بیان ہےکہ  اس نےجنگی اِمدادمیں دوہزاردیناردیئےتھے،آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےاس کےبدلےاسےتین ہزاردینار لوٹائے پھر وہ مقامِ دابِق سے طَرَابُلُس چلا گیا۔آپ نےایسااس  وجہ سےکیاکہ وہ حجاج بن یوسف کا جلاد تھااور اس کا تعلق قبیلہ بنو ثقیف سے تھا۔
مسلمانوں کےساتھ خیرخواہی:
(7349)…حضرتِ سیِّدُنااِمام اَوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ