Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
412 - 531
رضائے الٰہی کیسےحاصل ہو؟
(7342)…حضرتِ سیِّدُناابراہیم بن ابوعَبْلہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کے  گھر ان کی نماز پڑھنے کی جگہ میں آیا،میں ان کادینی  خیرخواہ تھااور وہ میری بات غورسےسنتےتھے۔انہوں نے مجھ سےکہا:ابراہیم!مجھےیہ بات پہنچی ہےکہ حضرتِ سیِّدُناموسٰی کَلِیْمُاللہ عَلَیْہِ السَّلَامنےبارگاہِ الٰہی میں عرض کی:الٰہی!وہ کونسا عمل ہے جو تیرے عذاب سے بچائے؟تیری رِضا دلائے؟ اورتیری ناراضی سے بچائے؟تواللہ عَزَّ وَجَلَّنےارشادفرمایا:زبان سےاِستغفارکرنااوردل سےنادم ہونا۔ حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن ابو عَبْلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:میں نے کہا:اعضاء سے گناہ  چھوڑنا بھی فرمایا۔
اچھاعمل اورافضل عبادت:
(7343)… حضرتِ سیِّدُناعبْدُالعزیزبن رَوَّادعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْجَوَاد بیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز فرماتےہیں:ذکرخداکےمتعلق  گفتگوکرنااچھاعمل ہےاوراللہ عَزَّ  وَجَلَّکی نعمتوں میں  غور وفکر کرناافضل عبادت ہے۔
(7344)…حضرتِ سیِّدُنا امام ابوعَمْرواَوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُ العزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے اپنے بیٹوں سےفرمایا:اس وقت تمہاری کیاحالت ہو گی جب میں تم میں سے ہر ایک کو لشکر  کاامیربناؤں گا؟ان کےبیٹےاِبْنِ حارثیہ نےکہا:آپ ہمیں وہ کام کیوں دےرہے ہیں جسےخودنہیں کرنا چاہتے۔ آپ نے فرمایا:کیا تم میرے بچھونے کو دیکھ رہے ہوجو بوسیدہ ہوچکا  ہے، مجھے تو یہ بھی پسند نہیں کہ تم اسےاپنے موزوں سے میلا کرو تو میں یہ کیسے گوارا  کر سکتا ہوں کہ تم مجھ پر میرا دین میلا کر دو۔
سادہ غذا:
(7345)…حضرتِ سیِّدُنانُعَیْم بن سلامہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کےپاس آیاتودیکھاکہ آپ اُبلےہوئےلہسن کوزیتون کےتیل اورنمک کےساتھ تناوُل  فرما رہے ہیں۔