بارگاہِ الٰہی میں جانا پسند نہیں کرتے جہاں تک ممکن ہو ان اعمال کو تبدیل کردیجئےاورجوسامان گزشتہ لوگوں کےلئےفائدےمندنہ تھااس کااس امیدپرقصدنہ کیجئےکہ وہ آپ سے قبول کرلیاجائےگا۔
امیرالمؤمنین!اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا خوف رکھیئےاوراپنادروازہ کُھلارکھیئےنیزاپنے تک رسائی میں آسانی رکھئے، مظلوم کی مدد کیجئے اور ظالم کو دور کیجئے۔جس میں تین چیزیں پائی جائیں اس کاایمان اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر کامل ہوجاتا ہے: (۱)… جب کسی سے راضی ہوتواس کی رضا اسے ناحق کام کی طرف نہ لےجائے(۲)…جب کسی پر غصہ کرے تو اس کاغصہ اسے حق سے تجاوز نہ کرنے دےاور (۳)…جب کسی چیز پر قادر ہوتووہ نہ لے جس کا وہ حق دار نہیں۔
عذاب کاآغاز:
(7339)…حضرتِ سیِّدُناسَلاَّم بن ابومُطیععَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَدِیْعبیان کرتےہیں:مجھے یہ بات معلوم ہوئی کہ ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکھڑےہوئےتوتیزہواچلنےلگی یہ دیکھ کر آپ کے چہرے کارنگ مُتَغَیر ہوگیا۔اسی دوران ایک شخص آکرکہنےلگا:امیرالمؤمنین!آپ کوکیاہوا؟فرمایا:ہائے افسوس! جتنی بھی قومیں ہلاک ہوئیں ان پرعذاب (کا آغاز) ہَواسے ہُوا ۔
(7340)…حضرتِ سیِّدُنا عُتْبہ بن تمیمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّحِیْماورایک شخص کا بیان ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز فرمایا کرتے:بخدا!اگر مجھے یہ علم ہوتا کہ تمہیں اور امْرِخلافت کو چھوڑکر اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنا میرے اور ربّ تعالیٰ کے مابین معاملےکو آسان کردےگاتومیں یہ کر گُزرتالیکن مجھے اس معاملے کے آسان نہ ہونے ہی کا خوف ہے۔
خلیفہ کی انکساری:
(7341)…حضرتِ سیِّدُنا امام اَوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ جب حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز خلیفہ بنے تو ان کے بھائی آکرکہنےلگے:اگرآپ چاہیں تو میں آپ کوعُمَربن عبْدُالعزیزسمجھ کر بات کروں جسےآج آپ ناپسندکریں گےمگرکل(بروزِقیامت)پسندکریں گےاوراگرچاہیں تومیں امیرالمؤمنین سمجھ کربات کروں جسےآج آپ پسندکریں گےلیکن کل ناپسند۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:تم مجھے عُمَر بن عبْدُ العزیز سمجھ کر بات کروجسےمیں آج توناپسندکروں گالیکن کل پسندکروں گا۔