Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
407 - 531
رَبَّکَ ہُوَ اَعْلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِیۡلِہٖ وَ ہُوَ اَعْلَمُ بِالْمُہۡتَدِیۡنَ ﴿۱۲۵﴾ (پ۱۴،النحل:۱۲۵)	
سے بہتر ہوبےشک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے راہ والوں کو ۔
	میں تمہیں خداسے ڈرنےکی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ کام نہ کروجوتمہارےبڑوں نے کیاکہ وہ اپنے گھر سے اِتراتےاوردِکھاواکرتے نکلے اور وہ لوگوں کواللہعَزَّ  وَجَلَّکی راہ سے روکتے تھے حالانکہ ان کے سب کاموں کو اللہعَزَّ  وَجَلَّگھیرے ہوئے ہے۔کیا میرےکسی گناہ کی وجہ سے تم اپنے دین سے نکل کر خون بہاؤ گے اور اللہعَزَّ  وَجَلَّکی حرام کردہ چیزوں کوپامال کروگے؟اگرامیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناابوبکرصدیق اورامیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے کوئی گناہ ہو جاتا تو کیا ان کی رعایا دین سے خارج ہو جاتی؟اگرتم انہیں  گناہ گارسمجھتے ہوتو تمہارے آباؤ واجدادبھی ان کی جماعت  میں تھے لیکن انہوں نے تو  جھگڑا نہیں کیا پھر تمہیں مسلمانوں سے لڑنے کی کیا جلدی ہے حالانکہ تم  صرف40سے کچھ زائدافرادہو؟خداکی قسم !اگرتم میری جوان اولاد ہوتے اور جس حق کی طر ف میں  بلارہا ہوں اس سے بغاوت کرتے تو میں تمہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضااوراُخروی اجر کی خاطر موت کےگھاٹ اُتاردیتا۔یہ  میری طرف سے تمہیں نصیحت ہے اور اگر تم نے میری نصیحت قبول نہ کی توکوئی بات نہیں کہ نصیحت کرنے والوں کےساتھ یہ  برتاؤ  بہت پُرانا  ہے۔“چنانچہ  انہوں نے آپ کی  بات  نہ مانی اور آمادۂ جنگ ہو گئے اور اپنے سرمنڈا کر (خارجی سردار) یحییٰ  بن یحییٰ سے جاملے جوکہ جنگ کےلئےان کاحلیف تھا۔اسےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےیہ خط لکھا:بندۂ   خداامیرالمؤمنین عُمَر کی جانب سے یحییٰ بن یحییٰ کے نام۔ میں تمہیں قرآنِ پاک کی آیت یاد دلاتا ہوں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشادفرماتا ہے:
وَلَا تَعْتَدُوۡاؕ اِنَّ اللہَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیۡنَ﴿۱۹۰﴾ (پ۲،البقرة:۱۹۰)	
ترجمۂ کنز الایمان:اور حد سے نہ بڑھو اللہ پسند نہیں رکھتا حد سے بڑھنے والوں کو ۔
	بچوں اور عورتوں کو قتل کرناحد سے بڑھنا  ہے لہٰذا دورانِ جنگ تم  انہیں  ہر گزقتل نہ  کرنا،قیدیوں کو بھی قتل نہ کرنا،جوجنگ سے بھاگ جائے اس کےدرپے  بھی نہ ہونااور زخمیوں کو بھی قتل   نہ کرنا۔اِنْ شَاءَ اللهتم ایسا ہی کرو گے۔وَالسَّلَامُ