Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
405 - 531
 رقم ملاکرتی  تھی وہ تمہیں  بھی  دی جائے“اے ابنِ اُمِّ حَزم! میری عُمر کی قسم !تم  ایک عرصہ تک تاریکی  میں مسجد ِنَبَوی  تک  چل کرجاتے رہےاور تمہارے سامنے کوئی شمع لے کر نہیں چلتاتھااور نہ اَنصار ومُہاجِرین کی اولاد تمہارےپیچھےدوڑےآتی تھی لہٰذاکل کی طرح آج بھی تمہیں اسی اندازپرراضی رہناچاہئے۔تمہارایہ خط کہ ”قبیلہ  عدی بن نَجَّار کی مسجد منہدم ہوگئی ہے اور اس کی  تعمیر  کروانی  ہے“تو  سنو!میں اس بات کو محبوب رکھتا ہوں کہ دنیا سے اس طرح جاؤں کہ میں نےنہ تو پتھر پر پتھر رکھا ہواور نہ ہی اینٹ پر اینٹ۔جب  میراجوابی خط تمہیں ملے توان کی مسجد  مٹی کی کچی اینٹوں سےتعمیر کروادینااور سادہ سی عمارت بنادینا۔“وَالسَّلَامُ عَلَیْکُم
ظلم کرنے والوں کی  مَذمَّت:
(7325)…حضرتِ سیِّدُناابنِ شَوْذَبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے عُمَربن  ولیدکوخط لکھاکہ مجھ سے  بڑا ظالِم اورخائن وہ شخص  ہے جس نے قبیلہ  ثقیف  کے غلام یزید بن ابو مسلم کوخُمس کے پانچویں حصےکا نگران  بنایا جو مسلمانوں کے جان ومال کے  بارے میں ناحق فیصلے کرتاتھااور مجھ سے  بڑاظالِم اورجابر وہ شخص ہے جس  نے عثمان  بن حَیَّان کوحِجاز کا گورنر بنایا جومنبرِ رسول  پر  اَشعار گنگناتا تھااورمجھ سے  بڑا ظالِم و خائن وہ شخص  ہے  جس نے قُرَّہ بن شریک کو مِصْر کا والی بنایاجو نِراجاہل، بداَخلاق اور گنوار تھاجس  نے مصر میں لَہْو ولَعِب کےآلات کو رواج دیا۔
(7326)…حضرتِ سیِّدُنا ابنِ شَوْذَبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز فرماتےہیں:خداعَزَّ  وَجَلَّکی قسم!شام کی سرزمین کوولیدبن عبْدُالملِک نے،عراق کوحجاج  بن یوسف نے،حجاز کوعثمان بن حَیَّان نے اورمصرکی سرزمین کوقُرَّ ہ بن شریک نےظلم سے بھر دیا۔
(7327)…حضرتِ سیِّدُنا محمد بن سلیمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّاناپنے والدکے واسطے سےبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےتُرک بادشاہ اوراس کی قوم کےنام یوں لکھا:یہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے بندے امیر المؤمنین عُمَر کی طرف سےہے!اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے اَولیا پر سلام ہو۔
خوارج کو نصیحت:
(7328)…(مَوْصِل کے قاضی)حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن یحییٰ غَسَّانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیبیان کرتے ہیں: مجھے  خبر ملی کہ کچھ