Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
404 - 531
رہا ہوں کہ تم اپنے گھر سے مسجدنبوی تک  تاریکی اور کیچڑ میں جاتےتھے،اس وقت تمہارے پاس  روشنی کا کوئی اِنتظام  نہیں ہوتاتھا۔میری عُمْرکی قسم!آج تمہاری حالت اس دن سے کئی زیادہ بہترہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَیْکُم
اپنا قلم باریک کرلو:
(2373)…حضرتِ سیِّدُناحَفْص بن عُمَررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےحضرتِ سیِّدُناابوبکربن عَمْروبن حَزم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو لکھا کہ تم نےسلیمان  بن عبْدُالملِک  کو جوخط لکھا تھا وہ میں نے پڑھااور سلیمان کے مرنےکے بعداسے پڑھنےکی ذمہ داری میری  ہی تھی۔ تم نے خط  میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ تمہیں مزید صفحات دیئے جائیں جیساکہ تم سے پہلے گورنر کو دیئے جاتے تھے اور تم نے بیان کیا ہے کہ” پہلے والے صفحات ختم ہوگئےکیونکہ تمہیں سابقہ گورنر کے مقابلے میں حصہ کم دیا گیا تھا۔“اب تمہیں چاہیئے کہ اپنا قلم باریک کرلو اور سطریں قریب قریب لکھو اور تمام ضرورِیّات ایک ہی جگہ تحریر کروکیونکہ مجھے یہ پسند نہیں کہ میں مسلمانوں کا مال ان چیزوں میں خرچ کروں جس سے انہیں کوئی نفع نہ ہو۔وَالسَّلَام
سادگی کا درس:
(7324)…حضرتِ سیِّدُنا جُوَیْرِیَہ  بن اَسما٫رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ گورنرِ مدینہ حضرتِ سیِّدُناابو بکربن محمد بن عَمْروبن حَزمرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکوخط لکھا:اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم!ہمارے انصاری حضرات بوڑھےہوچکےہیں مگرانہیں اِعزازی طورپرکچھ ملتانہیں،اگر امیرالمؤمنین مناسب سمجھیں تو کیا انہیں کچھ عطا کیاجائے؟ ایک اورخط میں سلام کےبعدلکھاتھا:مجھ سے پہلے جومدینہ کے گورنر تھے انہیں شَمْع کی مَد میں کچھ رقم ملاکرتی  تھی،اگر امیرالمؤمنین مناسب جانیں تومیرےلئے  بھی کچھ رقم عنایت فرما دیں۔تیسرے خط میں سلام کے بعدلکھاتھا: قبیلہ بنو عدِی بن نَجَّارجوکہ رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ماموں  زادہیں، ان کی مسجدمنہدم ہوگئی ہے اگر آپ اجازت دیں تو کیا اس کی  تعمیر کروائی جائے؟آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےتینوں خط کاجواب ایک ہی خط میں دیا:”اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ!تمہارایہ خط کہ ”بوڑھے انصاری حضرات کو اعزازی طور پر کچھ  ملتا نہیں اگر امیرالمؤمنین مناسب سمجھیں تو انہیں کچھ عطا کیا جائے“تو یادرکھوکہ اصل اعزازآخرت  کااعزارہے اور مجھے سمجھ نہیں آئی کہ  تم نے یہ بات کیوں کی  ہے؟ اور تم نے جو یہ لکھا کہ ”پچھلے گورنروں کوشمع کے لئے کچھ