Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
403 - 531
حق کولازم پکڑو:
(7319)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن یَمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےاپنے کسی گورنرکوخط لکھاکہ حق کولازم پکڑو،حق تمہیں اس دن   اہْلِ حق کے مرتبہ  پر فائز کردے گاجس دن  حق کے ساتھ فیصلہ کیاجائےگااورکسی  پر ظلم بھی نہیں کیاجائےگا۔
(7320)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن یَمانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےاپنےایک گورنرکولکھاکہ اپنےہاتھ کومسلمانوں کےخون سےرنگنے،اپنےپیٹ کو مسلمانوں کےاموال کھانےاوراپنی زبان کومسلمانوں کی عزت اچھالنےسےروکو۔اگرتم نےایساکرلیاتوتم پرکوئی مُواخَذہ نہیں کہ مواخذہ صرف  انہیں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں۔ 
مسلمانوں کا خون بہانے سے احتراز:
(7321)…حضرتِ سیِّدُنا ابنِ شَوذَب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ صالح بن عبْدُالرحمٰن اوراس  کے دوست کو حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےعراق میں کسی کام کا نگران بنایا۔ان دونوں نےآپ کو خط لکھ کرمعروضہ پیش کیا کہ”لوگوں  کی اصلاح فقط تلوارسے ہی ہوسکتی ہے۔“آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے انہیں جواباً لکھا:اے  بدباطن اور بدطِینَت انسانو!تم مجھے مسلمانوں کا خون  بہانے کے لئے معروضہ  پیش  کررہے ہو؟لوگوں میں سے کسی کا بھی خون بہانے سے آسان میرے لئے  یہ ہوگاکہ میں  تم دونوں کا خون  بہا دوں۔ 
درسِ قناعت:
(-237322)…حضرتِ سیِّدُناحَفْص بن عُمَررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے (گورنر ِمدینہ)حضرتِ سیِّدُناابوبکربن عَمْروبن حَزمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو لکھاکہ تم نےسلیمان  بن عبْدُالملِک  کوجوخط لکھا تھا وہ میں نے پڑھااورسلیمان کے مرنے بعداسے پڑھنےکی ذمہ داری میری ہی تھی۔ تم نے خط میں لکھا کہ تمہیں گزشتہ گورنروں کی طرح (روشنی کے اہتمام کے لئے)شَمْع کی مد میں رقم چاہئے اورتم نےسابقہ  مشعلوں کے ختم ہونے کابھی تذکرہ کیا۔ میری عُمْر کی قسم(1)! میں تمہیں ایک طویل عرصہ تک دیکھتا  
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…اس پر حاشیہ ماقبل روایت:7222کےتحت گزرچکاہے۔