پشت پر شملہ لٹکانے نے مجھے دھوکا دیاکہ تم نےمیرے سامنے خود کو نیک ظاہرکیااور میں نے تمہارے بارے میں اچھا گمان کیامگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تمہاری ان سب برائیوں کو ظاہر کردیا جنہیں تم چھپاتے تھے۔وَالسَّلَام
تمام لوگوں کے مسلمان ہونے کی خواہش:
(7311)…حضرتِ سیِّدُناجابر بن حَنْظَلہ ضَبِّیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبیان کرتے ہیں کہ گورنرِ بصرہ عدی بن اَرْطَاَہ نےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کوخط لکھاکہ لوگ کثرت سےاسلام میں داخل ہورہے ہیں جس کے سبب مجھے مالِ خِراج میں کمی واقع ہونے کااندیشہ ہے۔آپ نےجواباً لکھا:میں تمہارامقصد سمجھ چکا ہوں،بخدا!میری خواہش ہےکہ تمام لوگ مسلمان ہوجائیں حتّٰی کہ ہماری اورتمہاری حیثیت ایک کاشتکار کی سی رہ جائےکہ اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھائیں۔
بیٹے کو بیش قیمت نگینہ سے منع فرمادیا:
(7312)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عائشہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنےوالدِماجدسےنقل کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کومعلوم ہوا کہ ان کے بیٹےنےہزاردرہم کا نگینہ خریدکر اپنی انگوٹھی میں لگایا ہے توآپ نے انہیں خط لکھ کر فرمایا:میرا تمہیں یہ تاکیدی حکم ہے کہ تم ہزار درہم میں خریدا گیا نگینہ بیچ کراس کی رقم صدقہ کردواورایک درہم کانگینہ خریدکراسے انگوٹھی میں لگاؤاوراس پریہ الفاظ نقش کراؤ:رَحِمَ اللهُ اِمْرَاً عَرَفَ قَدْرَهٗیعنیاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس شخص پر رَحم فرمائےجواپنی حَیْثِیَّت جان لے۔وَالسَّلَام
(7313)…حضرتِ سیِّدُنا کَریز بن سلیمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عُمَر بن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےاپنےفلسطینی گورنرحضرتعبدُاللہ بن عوفرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوخط لکھا کہ(محکمَۂ ٹیکس کی)اس عمارت کی طرف جاؤ جسے مَکَسکہا جاتا ہےاوراسےتَہس نَہس کرکے ملبہ سمندرمیں بہا دو۔
(7314)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن موسٰیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہسےمروی ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے(گورنر بصرہ )عدی بن اَرْطَاَہ کولکھاکہ شیطان کےبہکاوے میں آکر حاکِمِ اسلام کا ظلم کرنا مسلمان کوتقویت نہیں دیتا اور مسلمان کے دین میں اس کی مدد تو یہ ہے کہ حاکم اس کے حق کے بارے میں ڈرے۔