Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
399 - 531
بُرے لوگوں سے احتیاط کی نصیحت:
(7305)…حضرتِ سیِّدُناامام اَوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےیمن میں مقرراپنےگورنرحضرتِ سیِّدُناعُروہ بن محمدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الصَّمَدکوخط لکھاکہ فُلاں  قبیلے والے جو تم سے  پہلےیہاں  صاحب اِقتدار تھے ان  پرنظر رکھو،انہیں خود سے دوررکھنااورانہیں اپنے  کسی کام میں شریک  نہ کرناکیونکہ وہ  اپنے دور میں  بہت  بُرے  لوگ تھے۔
(7306)…حضرتِ سیِّدُنا امام ابنِ شِہاب زُہریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبیان کرتےہیں:حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْدنےاپنےکسی  گورنرکو لکھا:جن لوگوں پر تمہیں حاکم  بنایا گیاہے ان  کے بارے میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرتے رہواور اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے عذاب میں تاخیر کے سبب اُس سے بے خوف نہ رہو کیونکہ سزا دینے میں جلدی  وہ کرتاہے جسے فناہونےکاخوف ہو ۔وَالسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه
زلزلے کے بارے میں نصیحت:
(7307)…حضرتِ سیِّدُنا جعفر بن بُرْقانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنبیان کرتےہیں:حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےہمیں خط لکھا:”زلزلہ  ایک ایسی  چیز ہے جس کےذریعے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ لوگوں پر عِتاب فرماتا  ہےاور میں نےدیگر شہروالوں کو لکھاہےکہ وہ  فُلاں دن اور فلاں وقت شہرسے (اِستغفار کے لئے) نکلیں  لہٰذا تم بھی شہر سے نکلواورتم میں سے جو صَدَقہ  کرنے کی  اِستطاعت رکھتا ہے تو وہ کرےکیونکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشادفرماتا ہے:
قَدْ اَفْلَحَ مَنۡ تَزَکّٰی ﴿ۙ۱۴﴾ وَ ذَکَرَ اسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی ﴿ؕ۱۵﴾ (پ۳۰،الأعلٓی:۱۴، ۱۵)	
ترجمۂ کنز الایمان:بے شک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا اور اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی۔
	اور بارگاہِ الٰہی میں عرض کروجیساکہ ابو البشر  حضرتِ سیِّدُنا آدمصَفِیُّاللہعَلَیْہِ السَّلَام نےعرض  کی:
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنۡفُسَنَا ٜوَ اِنۡ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیۡنَ ﴿۲۳﴾(پ۸،الاعراف:۲۳)ترجمۂ کنز الایمان:اے رب ہمارے ہم نے اپنا آپ بُرا کیا تواگر تُوہمیں نہ بخشےاورہم پررحم نہ کرےتوہم ضرورنقصان والوں میں ہوئے ۔
	اورجیساکہ حضرتِ سیِّدُنا نوحنَجِیُّاللہعَلَیْہِ السَّلَامنےعرض  کی: