جو تم نےمدینہ منورہ میں مجھےسنائی تھی۔میں نے عرض کی:جی ضرور۔چنانچہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی حدیث سنائی کہرسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:”تمہارے سامنےایک ایسی دشوار گزار گھاٹی ہےجس سے صرف کمزوراورناتواں لوگ ہی گزرسکیں گے۔“(1)یہ سن کر آپ دیر تک روتےرہے۔
ہرجمعہ ایک ہی خطبہ:
(7299)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہ بن علاءرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکوہر جمعہ میں ایک ہی خطبہ پڑھتےسنااورآپ ان سات کَلِمات سے خطبہ شروع فرماتے:”اِنَّ الْحَمْدَلِلَّهِ نَحْمَدُهٗ وَنَسْتَعِيْنُهٗ وَنَسْتَغْفِرُهٗ وَنَعُوْذُبِاللهِ مِنْ شُرُوْرِاَنْفُسِنَاوَمِنْ سَيِّئَاتِ اَعْمَالِنَا مَنْ يَّهْدِاللهُ فَلَا مُضِلَّ لَهٗ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللهُ فَلَا هَادِيَ لَهٗ وَاَشْهَدُ اَنْ لَّآ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيكَ لَهٗ وَاَنَّ مُحَمَّدًاعَبْدُهٗ وَرَسُوْلُهٗ مَنْ يُّطِعِ اللهَ وَرَسُوْلَهٗ فَقَدْرَشَدَ وَمَنْ يَّعْصِ اللهَ وَرَسُوْلَهٗ فَقَدْ غَوٰى(2)اس کےبعد اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرنے کی وصیت اور دیگر باتیں بیان کرتےاورخطبے کا اختتام ان آیات پرکرتے:
قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسْرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوۡا مِنۡ رَّحْمَۃِ اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۵۳﴾وَ اَنِیۡبُوۡۤا اِلٰی رَبِّکُمْ وَ اَسْلِمُوۡا لَہٗ مِنۡ قَبْلِ اَنۡ یَّاۡتِیَکُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا
ترجمۂ کنز الایمان: اے میرے وہ بندو جنھوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی۔اللہکی رحمت سے ناامید نہ ہوبےشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہےبےشک وہی بخشنے والا مہربان ہے اور اپنے رب کی طرف رجوع لاؤ اور اس کے حضور
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسندبزار،حدیث ابی درداء، ۱۰/ ۵۴ ، حدیث ۴۱۱۸
2…ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کےلئے ہیں،ہم اسی کی حمد کرتے،اسی سے مددمانگتے،اسی سے مغفرت طلب کرتے، نفسانی شرارتوں اوربُرےاعمال سےاس کی پناہ لیتے ہیں۔جسے اللہ عَزَّ وَجَلَّہدایت دے اسےکوئی گمراہ نہیں کرسکتااورجسے وہ گمراہ کردےاسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں ۔میں گواہی دیتا ہوں کہاللہ عَزَّ وَجَلَّکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں اورمیں گواہی دیتا ہو ں کہ حضرتِ سیِّدُنامحمد ِمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس کے خاص بندے اوررسول ہیں۔جس نےاللہ ورسولعَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی اطاعت کی وہ ہدایت پاگیااورجس نےاللہ ورسول عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوگیا۔