کے درازقد شخص ظاہر ہوئے جو بالوں پر مہندی اور وَسْمہ کا خضاب کئے ہوئے تھے ۔فرشتوں نے انہیں سہارا دےکربارگاہِ خداوندی میں حاضرکردیا،ان سےآسان حساب لیاگیاپھرانہیں جنت میں جانےکاحکم دیاگیا۔ اس کےبعد پکاراگیا:عُمَربن خطاب کہاں ہیں؟تو ایک عُمْررسیدہ اوردرازقدشخص جومہندی کاخضاب کئے ہوئےتھے ظاہر ہوئے اورزانو کے بل کھڑے ہو گئے۔ فرشتوں نے انہیں سہارا دےکربارگاہِ خداوندی میں حاضرکر دیااوران سےبھی آسان حساب وکتاب ہواپھرانہیں بھی جنت میں جانے کا حکم دیا گیا۔پھر نداکی گئی:عثمان بن عَفَّان کہاں ہیں؟توایک ضعیْفُ العمرزردرنگ کی داڑھی والےظاہرہوئے جنہیں فرشتوں نےسہارادےکر بارگاہِ خداوندی میں پیش کر دیا،ان سےبھی آسان حساب وکتاب ہوا اور انہیں بھی جنت میں جانے کاحکم دیا گیا۔پھرندادی:علی بن ابوطالب کہاں ہے؟ایک دراز قداورفربہ جسم جن کے داڑھی اور سر کے بال سفیداورپنڈلیاں پتلی تھیں ظاہرہوئے۔فرشتوں نے انہیں بھی سہارہ دے کر بارگاہِ خداوندی میں حاضرکر دیا اور ان سےبھی آسان حساب وکتاب ہوا پھر انہیں بھی جنت میں جانے کاحکم دیا گیا۔میں نے جب اس مُعامَلے کو اپنےقریب آتادیکھاتو اپنی فکر میں ڈوب گیا کیونکہ مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ جوشخص حضرتِ سیِّدُناعلیُ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکےبعدآئےگااللہعَزَّ وَجَلَّاس کےساتھ کیامُعامَلہ فرمائے گا؟اتنے میں مُنادی نے ندادی:عُمَر بن عبدالعزیز کہاں ہیں؟میں تین دفعہ کھڑا ہوا مگر منہ کےبل گر گیا پھر دوفرشتے آئے اور مجھے پکڑ کر بارگاہِ خداوندی میں حاضرکردیا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھ سے چھوٹی بڑی ہر چیز اور میرے تمام فیصلوں کے متعلق پُوچھ گچھ فرمائی حتّٰی کہ مجھے ایسالگنے لگاکہ میں نجات نہیں پاسکو ں گاپھر اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنا فضل فرمایااورمجھےاپنی رحمت سےمُعاف فرماکر جنت میں جانے کاحکم دیا ۔ میں اپنے ساتھ مُقَرَّردوفرشتوں کےہمراہ جارہاتھا،میراگزرراکھ پرپڑےایک مُردارشخص پرہوا۔میں نے(ملائکہ سے)پوچھا : یہ مردارکون ہے؟انہوں نےجواب دیا:آپ خوداس کےقریب جاکرپوچھ لیجئےیہ آپ کوجواب دےگا۔میں
نے اپنےپاؤں سے اسے ٹھوکر مارکر پوچھا:تم کون ہو؟وہ کہنے لگا:تم کون ہو؟ میں نے اپنا نام بتایاتو اس نے پوچھا:اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تمہارےاورتمہارے ساتھیوں کے ساتھ کیامعاملہ فرمایا؟میں نے کہا:چاروں خُلَفائے راشدین رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکودائیں جانب والوں کےساتھ جنت میں جانےکاحکم دیاگیااورحضرتِ