Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
39 - 531
(6206)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ حُسنِ اخلاق کے پیکر، سلطانِ بحر وبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جواد (بہت دینے والا) ہے، وہ سخاوت اور بلند اَخلاق کو پسند فرماتا ہے اور بُرے اخلاق کو ناپسند کرتا ہے۔“(1)

٭…٭…٭…٭…٭…٭
حضرتِ سیِّدُنا زُبید بن حارث اِیامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی
	حضرتِ سیِّدُنا ابوعبدالرحمٰن زُبید بن حارث اِیامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی تابعی بزرگ ہیں۔ آپ خوف وخشیت والے، توکل وقناعت والے اور قرآن اور اس کے احکام کے متعلق غور وفکر کرنے والے تھے۔
	منقول ہے کہ عجز واِنکساری اپنانے اور توکُّل وقناعت اختیار کر نے کا نام تصوف ہے۔
(6207)…حضرتِ سیِّدُنااسماعیل بن حماد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْجَوَاد فرماتے ہیں:جب میں حضرتِ سیِّدُنا زُبید اِیامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی کو بازار  سے آتے دیکھتا تو میرا دل کانپ اٹھتا۔
(6208)…حضرتِ سیِّدُنا زُبید ایامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی فرماتے ہیں: میں نے ایک ایسا کلمہ یعنی بات  سنی جس کی برکت سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے مجھے30سال تک نفع پہنچایا۔
(6209)…حضرتِ سیِّدُناامام شعبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں نے حضرت زُبید ایامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی سے بہتر اور افضل شخص نہیں دیکھا۔
نمازکےبعدکاوِرد:
(6210)…حضرتِ سیِّدُنا سفیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا زُبید ایامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی کی ایک کنیز تھی۔ جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نماز سے فارغ ہوجاتے تو”سُبۡحَان الْمَلِکِ الْقُدُّوۡس“کا وِرد کرتے۔ پھر کنیز آپ کو فارسی زبان میں دن چڑھنے کی اطلاع دیتی:”رُوزَمَادَ یعنی دن چڑھ چکا ہے۔“
(6211)…حضرتِ سیِّدُنا عمران بن ابورباب عَلَیْہِ ر  َحْمَۃُ اللہِ الْوَہَّاب بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا زُبید ایامی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مصنف ابن ابی شیبة ،کتاب الادب،باب ماذکر فی الشح،۶/ ۲۵۴،حدیث:۱۱