Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
389 - 531
میدانِ عرفات کا خطبہ:
(7290)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن سعیدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْدکابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَر بن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےمیدان عرفات میں خطبہ دیتے ہوئےفرمایا:تم بہت سارےوُفُودہو،قُرب وجواراور دوردراز سے یہاں آئے ہو۔تمہاری سواریاں تھک چکی ہیں اور تمہارا توشہ ختم ہو گیا ہے،آج اس شخص کوسبقت کرنےوالاشمارنہیں  کیا جائےگاجس کااونٹ یا گھوڑاسبقت کرجائے بلکہ آج وہ شخص سبقت لے جائےگا جس کی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مغفرت فرمائے گا۔
	حضرتِ سیِّدُنا حمادعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْجَوَادکی روایت میں اتنازائدہےکہ کسی نےپوچھا:میں نمازِ مغرب کہاں اداکروں؟آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنےفرمایا:جس وادی یامیدان میں مغرب کا وقت ہو جائےوہیں اداکرلینا(1)۔
عرفہ کے دن لوگوں کے لئے دعا:
(7291)…حضرتِ سیِّدُناسُفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتےہیں:میں نےاپنےایک اُستادصاحب کو بیان کرتے سناکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےعَرَفہ کےدن منبرپراپنےہاتھ سے لوگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ دعا کی:اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!ان میں سےجو نکوکار ہیں ان کی نیکیوں میں اضافہ فرمااور جو گناہ گار ہیں انہیں توبہ کی توفیق عطا فرمااوران کے گزشتہ گناہوں کو اپنی رحمت کے صَدْقے مٹا۔
(7292)…حضرتِ سیِّدُنامحمدبن عَمْرورَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کویہ خطبہ دیتےسنا: کسی انسان کواللہ عَزَّ  وَجَلَّنعمت سے نوازتا پھر اس سے وہ نعمت واپس لے لیتا ہےاوراس کےبدلے اسے صبر عطاکرتا ہےتووہ صبراس  کے حق میں اس نعمت  سے  اچھا ہوتا ہےجو اس سے لے لی گئی۔پھرآپ نے  یہ آیتِ مبارَکہ تلاوت فرمائی:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…احناف کےنزدیک:مغرب یا عشاعرفات میں پڑھنا مکروہ ہے۔عرفات سےنکل کرمزدلفہ پہنچتےپہنچتے شفق ڈوب جائے گی مغرب کاوقت نکل جائےگا،لہٰذامال واسباب اتارنےسےپہلےمغرب وعشاپڑھی جائےاوراگروقت مغرب کاباقی بھی رہےجب بھی ابھی مغرب ہرگزنہ پڑھی جائے،نہ عرفات میں نہ راہ میں کہ اس دن یہاں نمازِمغرب وقْتِ مغرب میں پڑھناگناہ ہےاوراگرپڑھ لی توعشاکےوقت پھرپڑھنی ہوگی۔(بہار شریعت،حصہ۶، ۱/ ۱۱۲۸، ۱۱۳۲، ملخصاً)