Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
388 - 531
پیوند دارقمیص :
(7287)…اَزْہَر نامی شخص کابیان ہے کہ میں نے حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کو مقامِ خُنَاصِرہ میں لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئےدیکھا، آپ  پیونددارقمیص زیب تن کئےہوئےتھے۔
ہر شے  کاکفارہ:
(7288)…حضرتِ سیِّدُناسلاَّم بن مسکینعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُبِیْنکابیان ہے:میں نے اپنے کسی دوست کو یہ کہتے سنا کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز منبر پرتشریف فرماہوئےاور خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: اےلوگو!خوف ِ خدااختیارکروکیونکہ یہ ہرشےکاکفارہ ہےاورخوفِ خداکاکوئی نعمَ البدل نہیں۔اے لوگو! اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے ڈرو،اس کے فرمانبرداروں کی  پیروی کرواور نافرمانوں  کی پیروی سے اجتناب کرو۔ 
غریب ،یتیم اور بیواؤں کا ہمدرد خلیفہ:
(7289)…زیدنامی شخص  کابیان  ہےکہ میں نےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کوعید کےدن سواری پرآتےدیکھاپھرآپ اورآپ کے ساتھی سواری سےنیچےاترےاور پیدل چلتے ہوئے آگے بڑھے۔حضرتِ سیِّدُناعُمَر بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے سفیداُونی جُبّہ،یمنی شلوار اور سادہ موزے پہن رکھے تھے اورموٹا شامی عمامہ  باندھاہوا تھا۔آپ  منبر پرجلوہ افروز ہوئے اورآپ کے پاس چاندی سے مُلَمّع کی ہوئی چھڑی رکھی گئی،آپ  نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی حمد وثناکی اور قرآن کریم کی کچھ آیات تلاوت کیں پھر فرمایا:اے لوگو! میں نے ا س دل کو  ایسا پایا جس کابیان لفظوں میں  نہیں ہوسکتا۔میری زندگی کی قسم(1)!اور اپنی عُمْر کی قسم پوری کرنا مجھ پر لازم ہے،میر ی خواہش  یہ ہے کہ جتنے بھی مال دار لوگ ہیں وہ اپنے اضافی مال کی طرف نظر کریں اور اسےفقیروں،مسکینوں ،یتیموں اوربیواؤں  پربھی خرچ کریں ۔میں یہ کام اپنے اوراپنے گھر والوں سے شروع کرتاہوں  پھر اس کے بعد لوگ کریں،جب منبر سے اترنے لگے تو آخری بات یہ فرمائی کہ اگر سنت کو قائم کرنےاور بدعت کو  مٹانے کاجذبہ نہ ہوتاتومیں گھڑی بھربھی زندہ رہنے کی پروانہ کرتا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… اس پرحاشیہ ماقبلروایت:7222کےتحت گزرچکاہے۔