Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
384 - 531
یہ بات ہر گز نہیں آنی چاہیئے کہ تم نے میرے عملے میں سے کسی کو بھی تحفہ دیا ہے۔کسی نے پوچھا:کیا رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تحفہ  قبو ل  نہ فرماتے  تھے؟فرمایا:ضرور  قبول فرماتے تھے  وہ ان کے لئے تحفہ تھا جب کہ ہمارے اوربعدوالوں کے لئے رشوت   ہے۔ 
سیب کھانے کی خواہش:
(7278)…حضرتِ سیِّدُناعَمْروبن مُہاجِرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَادِربیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کو سیب کھانے  کی خواہش ہوئی تو کہنے لگے:کاش!ہمارے پا س سیب ہوتا جوکہ عمدہ پھل ہے۔یہ سن کران کے گھر کاایک فرد نکلا اور ان کےلئے ایک سیب ہدیۃً بھیج دیا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے سیب کو دیکھ کر لانے والے سے کہا: یہ کتنا اچھا ہے!اور اس کی خوشبوکتنی پیاری  ہے!اے لڑکے!یہ واپس لے جاؤاوربھیجنےوالےکومیراسلام دےکرکہنا:جیسےتم چاہتےتھےتمہاراہدیہ مجھ تک پہنچ چکا۔حضرتِ سیِّدُناعمرو بن مُہاجِرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَادِربیان کرتےہیں:میں نےعرض کی:اےامیرالمؤمنین!جس نے یہ ہدیہ بھیجا وہ آپ کے چچاکا بیٹااورآپ کےگھر کافردہےاور حُضورنبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی ہدیہ کی چیز تناوُل فرماتے البتہ صَدَقہ تناوُل نہ فرماتےتھے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:حُضورنبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو دیا جانے والا ہدیہ بلا شبہ ہدیہ تھالیکن یہ ہمارے لئے  رشوت ہے۔   
حاجت روا خلیفہ:
(7279)…حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللہ بن بَکْرسَہْمِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبیان کرتےہیں:مجھے کسی نے خبر دی کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے خُنَاصِرہ  کےلوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:اے لوگو!جب بھی مجھے معلوم ہوا کہ تم میں سے کسی کو کوئی حاجت ہے تو میں نے اس کی حاجت پوری کر نے کی بھرپور کوشش کی یونہی جب بھی تم میں سے کسی کو ایسی چیز کی ضرورت پڑی جو ہمارے پاس موجود تھی  تو میں نےیہ آرزو کی کہ اس کی ابتدا مجھ سے اور میرے قریبی رشتہ داروں سے ہو حتّٰی کہ ہمارا اور عام لوگوں  کا جینا ایک جیسا ہو جائے۔خداعَزَّ  وَجَلَّکی قسم !اگر میں اس کے علاوہ کسی اور چیز  یعنی عیش و عشرت کا ارادہ کرتاتو اپنی زبان کوجھکائے رکھتا اورعیش و عشرت کے اسباب مجھے خوب معلوم ہیں لیکن جو میں کررہا ہوں وہی اللہ